ابوظبی، 29 دسمبر، 2018 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور آرمینیا کے درمیان غیر تیل کی تجارت کا حجم 2015 کے 375 ملین درہم سے بڑھ کر2017 کے دوران 920 ملین درہم تک پہنچ گیا ہے۔.
دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی پالیسی کا جائزہ لینے کے بارے میں وزارت معیشت کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ تین سال میں دونوں ملکوں کے درمیان تجارت کا حجم دوگنا ہونے کی وجہ مواقع سے فائدہ اٹھانے اور کاروباری تبادلہ کی ترقی کی شرح کو بڑھانے کے لئے سازگار ماحول کی فراہمی ہے۔.
وزارت کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ متحدہ عرب امارات سے آرمینیا کیلئے دوبارہ برآمدات دونوں ممالک کے درمیان مجموعی تجارت کا سب سے بڑا حصہ ہے جو 2017 میں 561 ملین درہم رہیں۔ تجارت کی عالمی تنظیم ڈبلیو ٹی او کے مطابق 2017 میں آرمینیا کی معیشت میں 7 فیصد سے زائد اضافہ ہوا ہے۔ اسکی بنیادی وجوہات یورپی یونین اور روس کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹھوس معاشی اقتصادی پالیسی پر عملدرآمد اور برآمدات سے متعلق شعبوں میں اصلاحات ہیں۔.
بیرون ملک سے ترسیلات نے بھی قومی معیشت کی مضبوطی میں اہم کردار ادا کیا ہے جو جی ڈی پی کا 13 فی صد ہے 2010سے 2017 کے اختتام تک آرمینیا کی تجارتی پالیسیوں کے جائزہ کے مطابق درآمدات سے زیادہ تیز برآمدات کے باعث کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں کمی واقع ہوئی ہے ۔ اسی طرح غیر ملکی براہ راست سرمایہ کاری میں اضافے کے مقابلے میں غیر ملکی آمدنی مستحکم رہی جس سے یہ بات ظاہر ہوتی ہے کہ آرمینیا سرمایہ کاری کے لئے ایک پرکشش مقام بن گیا ہے۔.
ریاض خان
http://wam.ae/en/details/1395302729557