موکا ، یمن ، 10 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے اپنے یمنی بھائیوں کی ہر شعبے میں امداد کی خاطر اور وہاں معمولات زندگی کی بحالی کے سلسلے میں موکا کے سٹیم پاور سٹیشن کی پیداواری صلاحیت بہتر بنانے کیلئے 20 میگاواٹ کا پاور جنریٹر فراہم کیا ہے – امارات ہلال احمر کے یمن میں ڈائریکٹر انسانی ہمدردی امور محمد سالم الجنیبی نے ضلع موکا میں مقامی حکام کو یہ جنریٹر حوالے کیا اس موقع پر مقامی حکومت کے نمائیندہ عبدالرحیم فتیح اور دیگر اعلی عہدیدار بھی موجود تھے ۔ اس سٹیشن کے آپریشن کی بحالی کے اقدام کی تخت کی نقاب کشائی کے بعد انہوں نے پراجیکٹ کے مختلف مقامات جائزہ بھی لیا – الجنیبی نے کہا کہ عرب امارات کی دانش مند قیادت ، یمن میں اور خصوصا بحیرہ احمر کے ساحلی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کو ترجیح دے رہے ہے اس سلسلے میں بجلی کی پیداوار اہم پیشرفت ہے ۔ یمنی حکام نے اس موقع پر عرب امارات کیلئے اظہار تشکر بھی کیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302815048
عرب امارات کا موکا ، یمن کے پاور سٹیشن کیلئے 20 میگاواٹ جنریٹر کا عطیہ
