غیرملکی نمائیندگان کلب میں سی ای او آکسفورڈ اینالیٹکا کے ساتھ عالمی معاشی جائزہ کی نشست
ابوظہبی ، 22 جنوری ، 2020 ، (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں غیرملکی صحافی نمائیندوں کے کلب ، ایف سی سی کی میزبانی میں آکسفورڈ اینالیٹکا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیوڈ کے ینگ کے ساتھ مباحثہ کی نشست منعقد کی گئی جس کا موضوع عالمی اقتصادی جائزہ اور مشرق وسطی و شمالی افریقہ خطے کے بارے میں پیشینگوئی تھا ۔ آکس...