دبئی، 23 جنوری، 2020 (وام) ۔۔ دبئی کے محکمہ سیاحت اور تجارت کی مارکیٹنگ، دبئی ٹورازم نے دبئی میں ہالیڈے ہومز کے حوالے سے 2013 کے فرمان نمبر 41 کے قانون کی وضاحت کرنے والے ایک انتظامی حکم کا اعلان کیا جس میں کا کاروبار کا لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمند آپریٹرز ، مکان مالکان اور مجاز کرایہ داروں کے لئے نئی ہدایات جاری کی گئی ہیں ۔ یہ ہدایات سپریم قانون سازی کمیٹی کے تعاون سے دی گئی ہیں تاکہ امارت میں سیاحت کو مزید متنوع بنایا جاسکے اور محفوظ اور شفاف کارروائیوں کے ذریعے مسابقت کی فضاکو فروغ دیا جاسکے۔ اس سلسلے میں تکنیکی ضروریات ، رہنما اصول اور طریقہ کار دبئی ٹورزم کی طرف سے جاری کردہ ایک مفصل ہدایت نامے میں تیار کی جائیں گی جس میں چھٹی والے گھروں کا جائزہ بھی فراہم کیا جائے گا ۔ اس ہدایت نامے میں یہ بتایا جائے گا کہ لائسنس کیسے حاصل کیا جاسکتا ہے اور اسے برقرار رکھا جاسکتا ہے اور ڈویلپرز ، آپریٹرز اور مکان کے کیا حقوق اور ذمہ داریاں ہیں۔ دبئی ٹورازم میں سیاحت کی سرگرمیوں اور درجہ بندی کے شعبے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر خالد بن طوق نے کہا کہ دبئی کے متنوع سیاحوں کی رہائش کی بڑھتی ہوئی طلب کے باعث دبئی کے چھٹی والے گھروں کی مارکیٹ میں گذشتہ کچھ سالوں سے مسلسل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ہالیڈے ہومز کی بڑھتی ہوئی مقبولیت کو تسلیم کرتے ہوئے دبئی ٹورازم مصنوعات کی پیش کش میں اضافےاور نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم کے دبئی کے سیاحتی وژن 2022-25کی مناسبت اس شہر کو دنیا کی پسندیدہ منزل بنانے کیلئے پرعزم ہے ۔ انہوں نے کہا کہ نئی انتظامی قرارداد کا مقصد اس صنعت کو یقین دلانا ہے کہ ہم چھٹی والے گھروں کے عمل کو باقاعدہ بنانے اور انکی جامع درجہ بندی اور تصدیق کے عمل کو شفاف بنانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں جس سے مسابقت ، شفافیت کے ساتھ اس شعبے کے تحفظ کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی۔ 2015 میں چھٹی والے گھروں کے کام کے آغاز کے بعد سے اس شعبے میں اوسطاََ 42 فیصد سالانہ اضافہ دیکھنے میں آیا ۔ اس دوران کرایے پر رہائش والے مکانات کی تعداد 2018 میں 4,738 یونٹوں سے بڑھ کر 2019 میں 7,005 یونٹ ہو گئی۔ ایکسپو 2020 میں سیاحوں کی ریکارڈ تعداد کے باعث دبئی ٹورزم نے چھٹی والے گھروں کے کاروبار میں مزید اضافے کی توقع کی ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302818291
دبئی میں ہالیڈے ہومزکیلئے نئی ہدایات جاری
