خالد بن محمد کی ڈیووس میں سینئر حکام سے ملاقاتیں، سٹریٹجک تعاون پر غور

ڈیووس، 24 جنوری، 2020 (وام) ۔۔ ابو ظبی ایگزیکٹو کونسل کے رکن اور ابو ظبی ایگزیکٹو آفس کے چیئرمین شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نھیان نے ڈیووس میں 50 ویں عالمی اقتصادی فورم میں شرکت کے موقع پر وزراء اور سینئر عہدیداروں سے ملاقات کرکے معیشت کے مختلف شعبوں میں اسٹریٹجک تعاون، مصنوعی ذہانت اور استعداد کار بڑھانے کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔ شیخ خالد بن محمد بن زاید نے سنگاپور کے سینئر وزیر اور سماجی پالیسیوں کے کوآرڈینیٹنگ وزیر تھرمان شموگراتن سے ملاقات کی اور انکی حکومت کی ان معاشی پالیسیوں کو سراہا ہے جو دوسرے ملکوں کیلئے مثال بن گئی ہیں ۔ سنگاپور کے وزیر نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مضبوط دوطرفہ تعلقات کو سراہا اور دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی اور کاروباری تعلقات کو مزید فروغ دینے کی اہمیت پر زور دیا۔ خالد بن محمد بن زاید نے مینجمنٹ کنسلٹنگ فرم میک کینسی اینڈ کمپنی کے عالمی منیجنگ پارٹنر کیون سنیڈر سے بھی ملاقات کی۔ ملاقات میں تنظیموں کے لئے دیرپا تبدیلیاں پیدا کرنے ، ہنر مند اور قابل افراد کی حوصلہ افزائی کرنے اور آنے والی نسلوں کے لئے مزید مواقع پیدا کرنے کے لئے طے شدہ تکنیکی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302818546