ابوظہبی ، 29 جنوری ، 2020 (وام) ۔۔ وزارت صحت وتدارک نے متحدہ عرب امارات میں ایک چینی خاندان کے چار افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہونے کی تصدیق کردی ہے جو عرب امارات میں اس وائرس کا پہلا کیس ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ "خاندان کے تمام افراد مستحکم حالت میں ہیں اور متاثرہ معاملات سے نمٹنے کے لئے عالمی سطح پر اختیار کردہ انتہائی احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کے بعد یہ صورتحال پائی گئی۔"
وزارت نے عوام کو صحت کی عمومی صورتحال کے بارے میں یقین دلاتے ہوئے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ "یہ تشویش کا باعث نہیں ہے۔"
اس میں مزید کہا گیا ، "ہم تمام شہریوں اور رہائشیوں کو صحت کے عمومی رہنما اصولوں پر عمل پیرا ہونے کا مشورہ دیتے ہیں۔"
ایم ایچ اے پی نے تصدیق کی کہ ، محکمہ صحت نے ملک کے تمام متعلقہ حکام کے ساتھ ہم آہنگ رہتے ہوئے "عالمی ادارہ صحت کی منظور شدہ سفارشات ، شرائط اور معیار کے مطابق تمام ضروری اوراحتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔"
ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395302819592