سیئول ، 17 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ کوریا کے وزیر ثقافت ، کھیل اور سیاحت پارک یانگ وو نے کہا ہے کہ متحدہ عرب امارات اور جنوبی کوریا کے مابین ثقافتی ڈائیلاگ ثقافت فروغ دے کر ایک دوسرے کو جاننے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی کوریا خطے میں پہلی دفعہ عرب امارات کے ساتھ ثقافتی ڈائیلاگ کررہا ہے۔ کوریائی روزنامے ، ڈونگ اے البو ، میں شائع ہونے والے ایک مضمون میں ، پارک نے کہا ہے کہ سنہ 2019 میں ابو ظہبی کے ولی عہد اور عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کا دورہ کوریا ، اور 2018 میں جنوبی کوریا کے صدر مون جا ان کے دورہ عرب امارات کے نے دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو اہم اسٹریٹجک شراکت داری میں تبدیل کرتے ہوئے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا ہے۔ پارک نے مضمون میں لکھ کہ انہوں نے امارات کوریا ثقافتی ڈائیلاگ 2020 کی شروعات کے لئے متحدہ عرب امارات کا دورہ کیا جس کے دوران دوطرفہ تعاون کو بڑھانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ میں متحدہ عرب امارات کے روایتی رقص" العيالا "سے لطف اندوز ہوا ، جو کوریا کے روایتی رقص ، گینگ گینگ سولائی جیسا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ متحدہ عرب امارات میں سارنگبنگ ٹی روم سے ملتا جلتا کچھ ہے ، جو کورین مردوں کا روایتی دیوان ہے۔ پارک نے کوریائی ثقافت میں عرب امارات کی دلچسپی کی تعریف کی ، جو سیاسی اور معاشی شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا باعث بنے گی انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ متحدہ عرب امارات مشرقی وسطی کے دیگر ممالک میں بھی کوریائی ثقافت کو پھیلانے میں مددگار ہوگا.
پارک نے عرب امارات میں کی گئی مہمان نوازی کی بھی تعریف کی انہوں نے وزیر ثقافت و علمی ترقی نورا بنت محمد الکعبی اور دیگر عہدیداروں سے ملاقات کو بھی سراہا انہوں نے زاید یونیورسٹی میں "کورین کلب" اور کنگ سیجونگ انسٹی ٹیوٹ میں کورین زبان سیکھنے والے طلبا کی بھی تعریف کی۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302824712