خلیج تعاون کونسل کے وزراء صحت کا کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے اقدامات کا اعلان
ریاض، 19 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ خلیجی ملکوں کے وزراء صحت نے ناویل کورونا وائرس کے خلاف متحدہ عرب امارات کے موثر اقدامات کی تعریف کی ہے جنکے تحت مشتبہ عرب شہریوں کو انکے ملکوں میں واپس جانے کی اجازت دینے سے قبل مطلوبہ وقت تک کے لئے انتہائی نگہداشت میں رکھا جاتاہے۔ اس بات کا اظہار خلیجی ریاستوں کے وزرا...