متحدہ عرب امارات کے مرکزی بنک میں فارن کرنسی بیلنس 400 ارب درہم ہوگیا

ابوظبی، 20 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک میں جنوری 2020 کے دوران فارن کرنسی بیلنس بڑھ کر 400 ارب درہم ہو گیا جو دسمبر 2019 کے 394.73 ارب درہم کے مقابلے میں 1.3 فیصد زیادہ ہے۔ بینک کے اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ یہ اضافہ بیرون ملک بینکوں میں رکھے ہوئے بیلنس اور ذخائر میں اضافے کی وجہ سے ہوا ہے جو 369 ارب درہم تک پہنچ گئے۔ یہ ذخائر دسمبر 2019 کے 365.68 ارب کے مقابلے میں ایک فیصد زیادہ ہیں۔ بینک کے معیار کے مطابق فارن کرنسی کے اثاثوں میں اس کے ذخائر اور بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے خصوصی حقوق شامل نہیں ہیں۔ میچورٹی تک بینک کی سیکورٹیز کا بیلنس جنوری میں 11.47 ارب درہم تک پہنچ گیا جبکہ اسی مہینے میں دیگر غیر ملکی اثاثوں کا بیلنس19.49 ارب درہم رہا ۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302825456