دبئی ، 26 فروری ، 2020 (وام) ۔۔ انوک گروپ نے عرب امارات اور ہمسایہ ممالک میں لبریکنٹس کی ترسیل اورتقسیم کے لئے جاپان کی اڈیمٹسو کمپنی کے ساتھ معاہدے پر دستخط کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس معاہدہ سے انوک، لبریکنٹس کی ترسیل اور تقسیم کے علاوہ ، اڈیمٹسو اور اس کے صارفین جیسے ٹیوٹا کے سازوسامان تیار کنندہ ، او ای ایم ، کے لئے لبریکنٹس تیار کرے گا۔ اس حوالے سے انوک گروپ کے سی ای او سیف حمید الفلاسی نے کہا اڈیمٹسو کے ساتھ معاہدہ لبریکنٹس کےکاروبار میں ہماری طاقت کو مزید واضح کرتا ہے ۔اڈیمٹسو کے ساتھ معاہدہ ہمارے شراکت داروں کی جانب سے ساٹھ مارکیٹوں میں ہماری خدمات پراعتماد کا ثبوت ہے۔ اڈیمٹسو لیوب مشرق وسطی اور افریقہ کے جنرل منیجر گنیسان مہادیوان نے کہا کہ انوک کے ساتھ ہماری شراکت خطے میں ہماری موجودگی میں ایک اہم سنگ میل ہے ہم مشرق وسطی اورافریقہ میں اپنے توسیع کے منصوبوں کو جاری رکھنے کے خواہاں ہیں۔"
ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302826930