شارجہ، 5 مارچ، 2020 (وام) ۔ سپریم کونسل کے رکن ، شارجہ کے حکمران اور شارجہ پرفارمنگ آرٹس اکیڈمی کے صدر ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کو سوڈان یونیورسٹی نے ڈرامہ کے شعبے میں اعزازی پی ایچ ڈی کی ڈگری عطا کی ہے۔ انھیں یہ ڈگری تھیٹر کیلئے تحریروں میں معاونت اور متحدہ عرب امارات اور پورے خطے میں متعدد ثقافتی اقدامات کی سرپرستی پر دی گئی ہے۔ شارجہ کے حکمران نے سائنس اور ثقافت کیلئے ممتاز سوڈان یونیورسٹی کی طرف سے اس اعزاز پر خوشی کا اظہار کیا ۔ اعزاز دینےکی تقریب سے خطاب میں یونیورسٹی کے چانسلر ڈاکٹر عواد سعد حسن نے شارجہ کے حکمران کے ثقافتی وژن کو سراہا۔ انھوں نے ثقافت اور خاص طور پر تھیٹر کے شعبے میں ڈاکٹر شیخ سلطان بن محمد القاسمی کی خدمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ یونیوسٹی سے آئے وفد نے شیخ ڈاکٹر سلطان بن محمد القاسمی کو یونیورسٹی کی طرف سے ایک شیلڈ بھی پیش کی۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302828892
شارجہ کے حکمران کیلئے سوڈان یونیورسٹی کی طرف سے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری
