العین ، 27 اپریل ، 2021 (وام) ۔۔ پہلی عرب خلاء نورد خاتون نورۃ المطروشی جامعہ متحدہ عرب امارات کی گریجویٹ ہیں اور انہوں نے اس یونیورسٹی سے 2015 میں مکینیکل انجینئرنگ میں بیچلرز ڈگری حاصل کی تھی ۔ یہ بات جامعہ کی طرف سے کیئے گئے اعلان میں بتائی گئی – صدر کے ثقافتی مشیر اور جامعہ کے چانسلر ذکی انور نصیبیۃ نے اس تناظر میں اماراتی نوجوانوں کی صلاحیتوں اور اقبلیت پر اعتماد کیلئے نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کیلئے گہرا اظہار تشکر کیا ہے جس کے بدولت ان نوجوانوں کو سائنس ، ٹیکنالوجی ، تخلیق و دریافت کے شعبوں میں نئے مواقع تلاش کرنے میں ترغیب ملی اور جس سے امارات کے خلائی عزم کو تقویت حاصل ہوئی – انہوں نے کہا کہ جامعہ کے چار فارغ التحصیل نوجوانوں کو اماراتی خلاء نورد پروگرام میں منتخب کیا گیا تھا جو کہ قابل فخر ہے ، یہ امارات کے اس عزم کا اظہار ہے جو وہ طلباء کو علم و تحقیق کی نئی وسعتوں کے مواقع فراہم کرنے کیلئے رکھتا ہے اور انہیں بہترین عالمی معیار کے مطابق تعلیم فراہم کرتے ہوئے ان کی صلاحیتوں کو درست اور تعمیری مقاصد میں استعمال کررہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ امارات کے بیٹے اور بیٹیاں قابل فخر ہیں ، ان کی کامیابیوں سے ہمارے پیارے وطن کو مستقبل کی تعمیر و ترقی میں کامیابی مل ہی ہے ۔ ہمارے معمار وطن جس تجربے اور مہارت سے مستقبل کے معماروں کی تربیت و رہنمائی کررہے ہیں وہ انہیں کسی بھی شعبے میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے کے قابل بنائے گی – انہوں نے کہا کہ یو اے اے یونیورسٹی ، مستقبل کی جامعہ ہے ، یہ اپنے طلباء کو بہترین سائنسی تحقیق و تدریس کے مواقع میسر کرتی ہے ، ملک کے عزم اور سٹریٹجک ویژن کے مطابق ایک مضبوط قوم کی تعمیر اور اسے سائنس و علم سے بہرہ مند کرنا اس کے مقاصد میں شامل ہے ۔ یہ سب کچھ عرب امارات کی پیداواری ترقی اور پائیداری کی کاوشوں کی کامیابی کیلئے ضامن کی حیثیت رکھتی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302930210
پہلی عرب خلاء نورد خاتون ، جامعہ یو اے ای کی فارغ التحصیل ہیں
