نیویارک ، 19 مئی ، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور سیاسی و قیام امن امور سے متعلق اقوام متحدہ کے محکمہ ، ڈی پی پی اے نے خواتین ، امن و سلامتی ایجنڈا پر عملدرآمد کیلئے معاہدہ پر دستخط کرنے کا آج اعلان کردیا ۔ اس کے تحت یواین معاون امن عمل میں خواتین نوجوانوں اور معذور افراد کے آواز کو شامل کرنے کا عمل بھی بڑھایا جائے گا – اس معاہدہ کے تحت ڈی پی پی اے منصوبوں میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے دو سال کیلئے 8 لاکھ ڈالر کی معاونت کی جائے گی جو کہ امن و بعد از تنازعہ عمل میں خواتین کی بامقصد شراکت داری کو بڑھانا ہے جوکہ یواین سکیورٹی کونسل کی 2000ء کی قرارداد نمبر 1325 کے مطابق ہے اور جس کے تحت وی پی ایس ایجنڈا کی تشکیل ہوئی تھی ۔ ایسے عمل میں خواتین کی شرکت کو بڑھانے سے امن معاہدوں کی پائیداری کو تقویت ملتی ہے اور تنازعہ کے بعد کے حالات میں اقتصادی ترقی فروغ پاتی ہے ۔ عرب امارات کی جانب سے اس شراکت داری سے دنیا بھر میں مذاکرات کے عمل اور ثالثی و امن کو بھی تقویت حاصل ہوتی ہے – یواین میں متحدہ عرب امارات کی مستقل مندوب اور سفیر لانا نصیبۃ نے اپنے ملک کی جانب سے اس معاہدے پر دستخط کیئے جبجہ یواین محکمہ کی انڈر سیکریٹری جنرل روزمیری ڈی کارلو نے ڈی پی پی اے کی جانب سے اس پر دستخط کیئے – سفیر نصیبۃ کا کہنا تا کہ 21ویں صدی میں امن و سلامتی کے امور میں خواتین کی بامقصد شمولیت کو بڑھانے سے قیام امن ، تنازعات سے بچاؤ اور بحالی کو یقینی بنانے میں بہت معاونت ملے گی ۔ انہوں نے وی پی ایس ایجنڈا کیلئے اپنے ملک کے بھرپور عزم کو دہراتے ہوئے کہا کہ خواتین کے کردار کو بڑھانا اور معاشرے کے ساتھ کاروباری میں انکی قیادت کو فروغ دلاتا عرب امارات کے کلیدی ستون کا حصہ ہے اور یواین سکیورٹی کونسل میں 2022 اور 2023 کیلئے اسکی رکنیت کا اہم ویژن بھی ہے – انڈر سیکریٹری جنرل ڈی کارلو کا کہنا تھا کہ وی پی ایس ایک اہم ایجنڈا ہے جو خواتین کو امن معاہدوں کی انجام دہی کے وقت شامل کرکے امن کے فوائد کو مزید وسیع اور جرات مندانہ بناتا ہے ۔ انہوں نے اس منصوبے اور پروگرامز کیلئے عرب امارات کی حمایت کو قابل قدر قرار دیا – خواتین کو امن و سلامتی کی تمام کاوشوں میں آگے لانا جن میں تنازعات سے بچاؤ اور حل کاوشیں بھی شامل ہیں ، چاہے وہ قیام امن یا تعمیر امن ہو ، یہ سب کچھ متحدہ عرب امارات کی خارجہ پالیسی کی ترجیحات رہی ہیں ۔ سال 2019 میں شیخہ فاطمہ وی پی ایس اقدام کو متحدہ عرب امارات اور یواین نے مل کر جاری کیا تھا جس کے تحت عرب خطہ ، ایشیاء اور افریقہ سے اب تک 300 خواتین کیڈٹس کی تربیت کی جاچکی ہے جبکہ اس اقدام کے تحت سکیورٹی شعبہ میں خواتین کو ان کی بھرپور ، منصفانہ اور بامقصد شمولیت فراہم کرنا ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://www.wam.ae/en/details/1395302935770
امن و سلامتی میں خواتین کو بااختیار بنانے کیلئے متحدہ عرب امارات اور یواین کی شراکت داری
