ابوظبی، 6 جون، 2021 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (یو اے ای ایف آئی یو) نے مالی معلومات اور مہارت کے تبادلے کے ساتھ ساتھ مالیاتی جرائم سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی مناسبت سےبنگلہ دیش فنانشل انٹیلی جنس یونٹ (بی ایف آئی یو) اور صومالیہ کے فنانشل رپورٹنگ سینٹر (ایف آر سی) کے ساتھ دو الگ الگ مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط کیے ہیں۔ ان معاہدوں پر باہمی فائدہ مند انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے کے ذریعے متحدہ عرب امارات کے منی لانڈرنگ سے نمٹنے اوردہشتگردی کی مالی اعانت روکنے کے واضح مقصد کے مطابق دستخط کیے گئے ہیں۔ مفاہمت ناموں پر متحدہ عرب امارات کے ایف آئی یو کے سربراہ علی فیصل باعلاوی نے صومالیہ کے ایف آر سی کی ڈائریکٹر آمنہ علی اور بی ایف آئی یو کے سربراہ ابو حنا محمدرضی حسن کے ساتھ اپنے اپنے دائرہ اختیار کی نمائندگی کرتے ہوئے دستخط کیے۔ معاہدوں پر تبصرہ کرتے ہوئے متحدہ عرب امارات کے لئے مالیاتی انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ علی فیصل بالعلاوی نے کہا کہ صومالیہ کی ایف آر سی اور بنگلہ دیش ایف آئی یو کے ساتھ ہمارے ان معاہدوں کو آگے بڑھا کر علم کے مضبوط تبادلے کو آسان بنانے کی ہماری کوششوں کو مزید تقویت دی گئی ہے۔ انھوں نے کہا کہ بین الاقوامی انٹیلی جنس یونین کے معروف یونٹوں کے ساتھ ان معاہدوں سے انسداد منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت روکنے کے شعبوں میں تعاون کو فروغ ملے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ متحدہ عرب امارات کے معاشی منظرنامے کی سلامتی اور متحدہ عرب امارات، بنگلہ دیش اور صومالیہ کے مابین تعلقات کو مضبوط بنانے میں بھی مددگار ثابت ہونگے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://www.wam.ae/en/details/1395302940977
مالی جرائم کی رو ک تھام کیلئے متحدہ عرب امارات،بنگلہ دیش اور صومالیہ میں تعاون کے معاہدے
