محمد بن راشد نے امارات ریسنگ اتھارٹی کے بورڈ کی تشکیل منظور کرلی

دبئی ، 5 جولائی ، 2021 (وام) ۔۔ نائب صدر و وزیراعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے امارات ریسنگ اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے قیام کے فیصلے کی منظوری دیدی ۔ بورڈ کے سربراہ نائب وزیراعظم اور وزیر برائے صدارتی امور عزت مآب شیخ منصور بن زاید النھیان ہونگے – شیخ راشد بن دلموک المکتوم کو اس بورڈ کا نائب چیئرمین مقرر کیا گیا ہے جبکہ اس بورڈ کے ارکان میں مطر سھیل علی الیبھونی اور محمد سعید راشد علی الشحی شامل ہیں – متحدہ عرب امارات میں گھڑ دوڑ کی انتظامی باڈی ، امارات ریسنگ اتھارٹی کو بین الاقوامی شناخت حاصل ہے ۔ یہ گھڑ دوڑ کھیل کے تمام پہلوؤں کو دیکھتے ہے جن میں امارات کے قواعد برائے ریسنگ پر عملدرآمد و اطلاق اور اسکے سٹیورڈنگ اور ویٹرنری محکمے شامل ہیں ۔ اس میں ٹرینرز ، جوکیز ، آفیشلز اور سٹیبل پرسنلز کی لائسنسنگ بھی شامل ہے ۔ یہ دوڑ کیلئے گھوڑوں کی رجسٹریشن کے عمل کو انجام دیتی ہے جبکہ امارات میں دوڑ میٹنگز کی انٹریز اور اعلامیہ کا بھی انتظام کرتی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://wam.ae/en/details/1395302950128