ابوظبی، 13 جنوری،2022 (وام)۔۔ نیشنل ہیومن رائٹس انسٹیٹیوشن (این ایچ آر آئی) کے چیئرپرسن مقصود کروس نے کہا ہےکہ متحدہ عرب امارات کی 50 سالہ تاریخ میں میں اس کی تمام ترقیاتی کوششوں کا بنیادی مرکز انسان رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بات NHRI کی پہلی میڈیا بریفنگ کے دوران کہی جو امارات نیوز ایجنسی (وام ) کے ہیڈکوارٹر میں ادارے کو متعارف کرانے، اس کے کاموں اور مینڈیٹ کی وضاحت کرنے اور پہلی افتتاحی میٹنگ کے نتائج کا جائزہ لینے کے لیے منعقد کی گئی تھی۔ میڈیا بریفنگ میں التحاد کے چیف ایڈیٹر حماد الکعبی، ابوظبی میڈیا کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل عبدالرحیم البطیح النعیمی اور متعدد مقامی اور بین الاقوامی میڈیا اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ NHRI کے چیئرپرسن نے 2022 سے2026 کی مدت کے لیے ادارے کے بورڈ آف ٹرسٹیز کی پہلی افتتاحی میٹنگ کے نتائج کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں ادارہ جاتی اور تنظیمی کاموں کے لیے "100 روزہ پلان" کی منظوری دی گئی۔ 100 روزہ پلان میں 100 دن کی مدت میں ہر (21) دن میں بورڈ آف ٹرسٹیز کی میٹنگ کا انعقاد شامل ہے تاکہ بنیادی مرحلے کے دوران کامیابی کی رفتار کی نگرانی اور اس پر عمل کیا جا سکے۔ مقصود کروس نے کہا کہ افتتاحی اجلاس میں بورڈ آف ٹرسٹیز کی دوسری میٹنگ میں NHRI کے ڈپٹی چیئرپرسن کے انتخاب کو منظم کرنے کے لیے ایک سیشن پیش کیا گیا جو بدھ 2 فروری 2022 کو منعقد ہوگا۔ مرکزی انتظامی، تنظیمی اور مالیاتی ڈھانچے اور ضوابط جو بورڈ آف ٹرسٹیز کو پیش کیے جائیں گے اور دوسری میٹنگ میں ان کا جائزہ لیا جائے گا اور اس کی منظوری دی جائے گی۔ بورڈ نے 100 دن کی مدت کے دوران بورڈ آف ٹرسٹیز کو منظوری کے لیے پیش کیے گئے تمام مسودوں، تجاویز اور تخمینوں سے متعلق تمام امور کا جائزہ لینے، آڈٹ کرنے اور مشورہ دینے کے لیے ایک عارضی "مشاورتی کمیٹی" کے قیام کی منظوری دی۔ مقصود کروس نے کہا کہ بورڈ نے بنیادی مسائل اور موضوعات سے متعلق چھ اہم کمیٹیوں کے عنوانات کی منظوری دی ہے جو 2022 کے لیے توجہ کا مرکز ہونگے ۔انہوں نے بتایا کہ NHRI کے دوسرے اجلاس میں بورڈ آف ٹرسٹیز کے ممبران سے کمیٹی کے چیئرمینوں کا انتخاب کرنے کے لیے ایک سیشن پیش کیا جائے گا۔ منظور شدہ چھ کمیٹیوں میں شہری اور سیاسی حقوق کمیٹی، اقتصادی، سماجی، ثقافتی اور ماحولیاتی حقوق کمیٹی، شکایات، نگرانی اور فیلڈ وزٹ کمیٹی، بین الاقوامی تعلقات اور غیر سرکاری تنظیموں کی کمیٹی، انسانی حقوق کی ثقافت کے فروغ کے لیے کمیٹی، اور قانونی اور قانون سازی کے امور کی کمیٹی شامل ہیں۔ این ایچ آر آئی کے چیئرپرسن نے کہا کہ بورڈ نے این ایچ آر آئی کی "بصری شناخت" اور اس کے "میڈیا سینٹر" کے افتتاح کی منظوری دی ہے جبکہ بورڈ کی دوسری میٹنگ کے دوران این ایچ آر آئی کی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس کو لانچ کرنے کی مہم شروع کی گئی ہے۔ کمیونٹی کے تعاون اور انسانی حقوق کو فروغ دینے کے لیے کثیر لسانی پلیٹ فارم کے آغاز کے حوالے سے وام کے پر انہوں نے کہا کہ NHRI اپنی آفیشل ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹس میں ایک انٹرایکٹو پورٹل کو شامل کرے گا تاکہ تمام طبقات کے کمیونٹی ممبران کو بااختیار بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمیں اپنی کارکردگی کو مسلسل بہتر بنانے کے قابل بنائے گا۔ ترجمہ:ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303010831
NHRIکے چیئرپرسن نے ادارہ جاتی اور تنظیمی کاموں کیلئے سوروزہ پلان کا اعلان کردیا
