الظفرہ فیسٹیول کا15واں  ایڈیشن 22 جنوری تک جاری رہے گا

الظفرہ، 20 جنوری، 2022 (وام) ۔۔ الظفرہ فیسٹیول کے 15ویں ایڈیشن کے مقابلوں کا سلسلہ مدینیت زاید الظفرہ میں جاری ہےاور اس میں ورثہ اور اونٹوں اور گھوڑوں کی دوڑ کے شائقین کی بڑی تعداد شرکت کررہی ہے۔ ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی سرپرستی میں اس میلے کا اہتمام ثقافتی پروگرامز اور ہیریٹیج فیسٹیول کمیٹی نے 12 سے 22 جنوری تک کیا ہے۔ یہ امارت ابوظبی کی جانب سے آنے والی نسلوں کی خاطرورثے کے تحفظ کے لیے علاقائی اور بین الاقوامی مرکز کے طور پر متحدہ عرب امارات کی پوزیشن کو اجاگر کرنے کی مسلسل کوششوں کی عکاسی کرتا ہے۔ اس سال کا ایڈیشن دلکش سرگرمیوں سے بھر پور ہے جو علی الصبح شروع ہو کر شام چار بجے تک جاری رہتی ہیں۔ اس میلے میں کثیر جہتی ورثے کی سرگرمیاں اور مقابلے شامل ہیں۔ میلے کی ایک اور خاص بات ہیریٹیج سوق ہے جہاں سیاح 200کے قریب دکانوں میں روایتی اماراتی اور گلف کرافٹ کی اشیاء بشمول عطر، بخور، کپڑے اور لوازمات اور گھریلو برتن خرید سکتے ہیں۔ بیرونی دکانیں متحدہ عرب امارات کے بہترین ورثے کی نمائش کرتی ہیں۔ الظفرہ سوق میں نہ صرف سادو (بُنائی)، ٹلی (کڑھائی) اور کھوس (کھجور کی چوٹی) کی مصنوعات ہیں بلکہ ورکشاپس میں بھی موجود ہیں جو زائرین کو یہ دکھاتے ہیں کہ اپنی ٹوکری کیسے بنائی جائے یا روایتی اماراتی فیشن میں اپنے لباس کو کیسے سجایا جائے۔ ملین سٹریٹ پرسیاحوں کو اونٹوں کی نیلامی تک رسائی حاصل ہے اور اس میں شامل ہونے یا فاتحین کو ان کے کیمپ میں واپس پریڈ ہوتے دیکھنے کا موقع ملتا ہے۔ دسیوں فوڈ ٹرکوں، کیمپنگ اور ہنٹنگ گیئر شاپس کے ساتھ ملین اسٹریٹ کا ماحول ناقابل یقین حد تک دلچسپ ہے۔ زائرین خلیج عرب کے کچھ خوبصورت اونٹوں کو اپنے راستے پر چلتے ہوئے دیکھنے سے بھی لطف اندوز ہو سکتے ہیں۔ ان کے مالکان اور رکھوالے ہمیشہ ان کے ساتھ ہوتے ہیں۔ فیسٹیول کی تمام سائٹس پرکرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے تمام اقدامات پر سختی سے عملدرآمد جاری ہے۔ زائرین کو داخلے کے لیے اپنی الحسن ایپ پر ایک گرین پاس پیش کرنا ہوتا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303013235