ابو ظہبی، 3 مارچ، 2022 (وام) ۔۔ ابو ظہبی نیشنل آئل کمپنی (ادنوک) نے دنیا کے میتھانول کے بڑے پیداواری ادارے پرومین کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کے تحت الرويس کے تعزیز انڈسٹریل کیمیکلز زون میں متحدہ عرب امارات کا پہلا عالمی معیار کا میتھانول کا پیداواری کارخانہ لگایا جائے گا۔ معاہدے کی شرائط کے تحت، ابوظہبی کیمیکل ڈیریویٹوز کمپنی آر ایس سی لمیٹڈ (تعزیز) اور پرومین قدرتی گیس سے میتھانول بنانے والا کارخانہ تعمیر کریں گے جس کی متوقع سالانہ پیداواری صلاحیت 18 لاکھ ٹن ہے۔ یہ پیداواری سہولت اس صاف اور ورسٹائل کیمیائی مواد کی بڑھتی ہوئی ملکی اور بین الاقوامی مانگ کو پورا کرے گی۔ یہ منصوبہ متعلقہ ریگولیٹری منظوریوں سے مشروط ہے۔ وزیر صنعت و اعلیٰ ٹیکنالوجی اور ادنوک کے منیجنگ ڈائریکٹر اور گروپ سی ای او ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے کہا کہ ایک اسٹریٹجک پارٹنر کے طور پر پرومین کا خیرمقدم کرتے ہوئے ہمیں خوشی ہے اس معاہدے سے ملک میں پہلا میتھانول کی پیداوار کا کارخانہ تیار کیا جائے گا۔ سکیل پلانٹ متحدہ عرب امارات کی معیشت کو متنوع بنانے اور صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے لیے تعزیزکے مشن کو فروغ دے گا جس سے ملک میں نئے کیمیکل تیار کرنے کے لیے مقامی سپلائی چینز کو فعال کیا جائے گا۔ پرومین کے چیف ایگزیکٹیو ڈیوڈ کیسڈی نے کہا کہ ہم ادنوک اور اے ڈی کیو کے ساتھ قریبی شراکت داری سےاپنی پوری ویلیو چین کی مہارت کو بروئے کار لانے اور متحدہ عرب امارات میں پرومین کے کاروبار کو قائم کرنے کے خواہاں ہیں۔ میتھانول پروڈکشن کا یہ پہلا کارخانہ متحدہ عرب امارات اور دنیا کے سب سے زیادہ توانائی کی بچت اور کم اخراج کرنے والے پلانٹس میں سے ایک ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ایک صاف ستھرے ایندھن کے طور پر میتھانول میں بڑھتی ہوئی عالمی دلچسپی، خاص طور پر شپنگ سیکٹر کے لیے، آنے والی دہائی میں دنیا بھر میں میتھانول کی مانگ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے۔ اس طرح، یہ متحدہ عرب امارات کی ملکی پیداواری صلاحیت میں سرمایہ کاری کا یہ مناسب وقت ہے۔ متحدہ عرب امارات میں اس ورسٹائل کیمیکل کی پیداوار پہلی بار وزارت صنعت و جدید ٹیکنالوجی کی ملکی معیشت کو متنوع بنانے اور صنعتی ترقی کو تیز کرنے کے مشن میں معاون ہوگا۔ میتھانول ایک اہم کیمیکل بلڈنگ بلاک ہے جو ایندھن، جوڑنے، سالوینٹس، دواسازی اور تعمیراتی مواد سمیت کئی ایک صنعتوں میں استعمال ہوتا ہے۔ متحدہ عرب امارات میں میتھانول کی پیداوار درآمدات پر انحصار میں کمی کو سہارا دے گی، جس سے مقامی مینوفیکچررز کو "میک اٹ ان دی امارات" میں مدد ملے گی اور ملکی سپلائی چینز کے درمیان زیادہ لچک پیدا ہوگی۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://wam.ae/en/details/1395303026328