حضرموت، 18 اپریل، 2022 ۔۔ یمن کے صوبے حضرموت کے علاقے المکلاء میں ہزاروں یمنی خاندان ہلال احمر امارات (ERC) کے رمضان پروگراموں سے مستفید ہو رہے ہیں۔
اس امداد میں سیکڑوں ٹن رمضان راشن اور دیگر انسانی امداد شامل ہے جو ابوظبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے ڈپٹی سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کی ہدایات اور الظفرہ خطے میں حکمران کے نمائندے اور ہلال احمر امارات اتھارٹی کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید آل نھیان کی نگرانی میں بھیجی جا رہی ہے۔
ہلال احمر امارات میں ترقی اور بین الاقوامی تعاون کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل فہد عبدالرحمٰن بن سلطان نے کہا کہ یہ امداد یمن میں متحدہ عرب امارات کی جانب سے یمنی عوام کے مصائب کم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات کے تحت بھیجی گئی ہے۔
المکلاء ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر جنرل احمد سلیمان الاکبری نے اماراتی قیادت کی طرف سے یمن میں بالعموم اور حضرموت میں خاص طور پر ادا کیے گئے انسانی اور ترقیاتی کردار کو سراہتے ہوئے ماہ مقدس کے دوران ہلال احمر امارات کے جاری انسانی اقدامات کو سراہا۔
امداد سےمستفید ہونے والے خاندانوں نے متحدہ عرب امارات کی قیادت اور لوگوں کااس مدد پر شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو درپیش بحرانوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کے باعث اشیائے خوردونوش کا حصول ایک مشکل کام بن گیا ہے۔
رمضان کے آغاز سےہلال احمر امارات انے 30,000 میں سے تقریباً 10,000 کھانے کی ٹوکریاں تیار کی ہیں جو حضرموت صوبے کے اضلاع میں ماہ مقدس کے آنے والے دنوں میں محدود آمدنی والے خاندانوں میں تقسیم کی جائیں گی۔
ترجمہ: ریاض خان ۔
http://wam.ae/en/details/1395303040291