جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول ہفتہ سے یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے

ابوظہبی، 10 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ جنوبی کوریا کے صدر یون سک یول آئندہ ہفتہ سے یو اے ای کا سرکاری دورہ کریں گے۔

دورے کے دوران، جنوبی کوریا صدر، صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات اور دونوں ممالک کے درمیان موجود اسٹریٹجک شراکت داری کی روشنی میں دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

دونوں رہنما باہمی دلچسپی کے علاقائی اور بین الاقوامی امور کا بھی جائزہ لیں گے۔

صدر یون کے ایجنڈے میں ابوظہبی سسٹین ایبلٹی ویک کے تحت ہونے والی ورلڈ فیوچر انرجی سمٹ میں شرکت، متعدد ریاستی عہدیداروں سے ملاقاتیں اور اسٹریٹجک ترقیاتی منصوبوں کے دورے شامل ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک
http://wam.ae/en/details/1395303117495