دبئی، 22 جنوری، 2023 (وام) ۔۔ دبئی کے نائب حکمران، نائب وزیراعظم، وزیر خزانہ اور دبئی کی مالیاتی منڈیوں اور ایکسچینج کی ترقی کی اعلیٰ کمیٹی کے چیئرمین عزت مآب شیخ مکتوم بن محمد بن راشد المکتوم نے کہاہے کہ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم کے وژن نے دبئی کی مالیاتی منڈیوں کو تبدیل کیا ہے جس سے یہ اہم عالمی مالیاتی مرکز کے طور پر ابھری ہیں۔
عزت مآب شیخ مکتوم نے ان خیالات کااظہارشہر کی جانب سے مینا ابتدائی عوامی پیشکش (آئی پی او)کانفرنس کی میزبانی کے حوالے سے کیا، جو دبئی کے میوزیم آف دی فیوچر میں 23 سے 25 جنوری تک منعقد ہوگی۔
دبئی فنانشل مارکیٹ (ڈی ایف ایم) اور دبئی ورلڈ ٹریڈ سنٹر (ڈی ڈبلیو ٹی سی) کے زیر اہتمام مشترکہ طور پر ہونے والی کانفرنس کے افتتاحی ایڈیشن میں دبئی میں آئی پی او کے شعبے کے مضبوط محرک اور امید افزا امکانات کو اجاگر کیا جائے گا۔
عزت مآب شیخ مکتوم نے کہاکہ گزشتہ سال، خلیج کے خطے میں ہونے والی مجموعی آئی پی او سرگرمیوں میں دبئی کا 40 فیصد یا 673ارب درہم مالیت کے برابر تھا۔ دبئی اکنامک ایجنڈا (ڈی 33) کے اہداف کے تحت، دبئی اپنی اقتصادی ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے ایک بڑے بین الاقوامی مالیاتی مرکز کے طور پر اپنی پوزیشن کو مستحکم کرے گا۔
کانفرنس میں اس صنعت کے ماہرین شرکت کریں گے جو آئی پی او عمل اور سرکاری کمپنی بننے کے مواقع اور چیلنجز کے ساتھ ساتھ ای ایس جی ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے بارے میں معلومات کا اشتراک کریں گے۔
کانفرنس دبئی میں کام کرنے والی اسٹارٹ اپس اور ایس ایم ایز کے لیے ایک روڈ میپ بھی پیش کرے گی ، جس میں اس کے ریگولیٹری اور کاروباری ماحول اور آئی پی او کے ذریعے وینچرز کو اسکیل کرنے کے لیے سرمایہ مواقع شامل ہیں۔
مینا آئی پی او کانفرنس صنعت کی تشکیل کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرتے ہوئے ادارہ جاتی سرمایہ کاروں، فیملی بزنس اور اسٹارٹ اپس کو دبئی کیپٹل مارکیٹ کے تازہ ترین ضوابط، بہترین طریقوں اور مارکیٹ رجحانات سے آگاہی کے ساتھ ساتھ حالیہ علاقائی آئی پی او کی کامیابی کے بارے میں سیکھنے کا موقع فراہم کرے گا۔
شرکا کو سرمایہ کاری اور کیپٹل مارکیٹ انڈسٹری کے اہم آئی پی او کمپنیوں اور ماہرین کے ساتھ کام کرنے کا موقع ملےگا۔
کانفرنس میں سرکاری کمپنیوں، سرمایہ کاری ماہرین، ریگولیٹرز اور فیوچر لسٹنگ کے لیے اسٹریٹجک تیاری کرنے والی کمپنیوں کو تبادلہ خیال کا موقع ملے گا۔
ترجمہ۔تنویرملک
http://wam.ae/en/details/1395303121242