ابوظہبی، 6 فروری، 2023 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے شام کے صدر بشار الاسد اور ترک صدر رجب طیب ایردوان سے زلزلے سے ہونے والی جانی ومالی نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
عزت مآب شیخ محمد نے اپنے پیغامات میں جاں بحق ہونے والوں کے لیے ہمدردی اور مغفرت کی دعا کرتے ہوتے ہو زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم نے بھی دونوں صدور کو تعزیت کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://www.wam.ae/en/details/1395303125601