بریکنگ:متحدہ عرب امارات کے صدر کاشام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 10کروڑ ڈالرفراہم کرنے کاحکم

بریکنگ:متحدہ عرب امارات کے صدر کاشام اور ترکی کے زلزلہ متاثرین کی مدد کے لیے 10کروڑ ڈالرفراہم کرنے کاحکم

ابوظہبی، 7 فروری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان نے برادر ملک شام اور دوست ملک ترکی میں زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد کے لیے 10کروڑ ڈالر کی فراہمی کا حکم دیاہے۔

عزت مآب کے اس اقدام کے تحت زلزلے سے متاثرہ برادر شامی عوام کو 5کروڑ ڈالر فراہم کرنے کے علاوہ ترکی کے دوست عوام کو بھی 5 کروڑ ڈالر فراہم کیے جائیں گے۔

یہ اقدام دنیا بھر میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے کی گئی انسانی ہمدردی کی کوششوں اور مختلف حالات میں برادرانہ اور دوستانہ ممالک کی مدد اور حمایت فراہم کرنے کے نقطہ نظر کی عکاسی کرتا ہے۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303126079