ابوظبی،7 فروری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات کی طرف سے امدادی سامان سے لدے دو طیارے شام میں آنے والے زلزلے سے متاثرہ لوگوں کی مدد کے لیے دمشق کے ہوائی اڈے پر پہنچ گئے ہیں۔ وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے بتایا ہے کہ مجموعی طور پر 12 ٹن ضروری سامان اور 216 بے گھر افراد کے قیام کے لیے خیمے ابتدائی امدادی پیکج کا حصہ ہیں۔ یہ امدادی سامان “Gallant Knight/2” آپریشن کے پہلے دن شام بھیجا گیا ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/1395303126167
متحدہ عرب امارات کے امدادی سامان سے بھرے دو طیارے شام پہنچ گئے