ہلال احمر امارات کی شام،ترکی زلزلہ متاثرین کی مدد کی اپیل

ہلال احمر امارات کی شام،ترکی زلزلہ متاثرین کی مدد کی اپیل

ابوظبی،7 فروری، 2023 (وام) ۔۔ ہلال احمر امارات اور متعدد وزارتوں نے زلزلے سے تباہ شدہ ترکی اور شام کے لیے امدادی سامان اکٹھا کرنے اور جمع کرنے میں مدد کے لیے “Bridges of Good” مہم میں شرکت کی اپیل کی ہے۔ ہلال احمر امارات اتھارٹی کی طرف سے وزارت خارجہ اور بین الاقوامی تعاون اور وزارت کمیونٹی ڈویلپمنٹ کے تعاون سے کی گئی اپیل ترکی اور شام کے زلزلہ متاثرین کو فوری مدد فراہم کرنے کی متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا حصہ ہے۔ یہ مہم 11 فروری کو ابوظہبی کے قومی نمائش مرکز (ایدنک ) اور دبئی نمائش مرکز ایکسپو سٹی دبئی میں صبح 9.00 بجے سے دوپہر 2.00 بجے تک ابتدائی امداد کی پیکنگ کے ساتھ شروع ہوگی۔ 12 فروری سے ہلال احمر امارات اور شراکت دار متحدہ عرب امارات کی انسان دوست اور خیراتی تنظیمیں دو ہفتوں کے دوران نقد اور دیگر اقسام کے عطیات جمع کریں گی۔ ہلال احمر امارات کی طرف سے متحدہ عرب امارات میں خیراتی اور انسانی ہمدردی کی تنظیموں کے تعاون سے منعقد کی گئی مہم معاشرے کے تمام پہلوؤں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ متاثرہ شامی اور ترک خاندانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے امدادی سامان جمع کرنے اور متحرک کرنے کے لیے اس رضاکارانہ کوشش کی حمایت کریں۔ جو لوگ مہم میں حصہ ڈالنے میں دلچسپی رکھتے ہیں وہ volunteers.ae پر خود کو رجسٹر کرسکتے ہیں ترجمہ: ریاض خان ۔ https://wam.ae/en/details/13953031261581