فاطمہ بنت مبارک کی فنڈبرائے پناہ گزین خواتین کوبھلائی کاپل مہم کے لیے 5کروڑ درہم عطیہ دینے کی ہدایت

فاطمہ بنت مبارک کی  فنڈبرائے پناہ گزین خواتین کوبھلائی کاپل مہم کے لیے 5کروڑ درہم عطیہ دینے کی ہدایت

ابوظہبی، 9 فروری، 2023 (وام) ۔۔ جنرل ویمن یونین (جی ڈبلیویو) کی چیئر وومن،سپریم کونسل برائے زچہ بچہ کی چیئر وومن ، فیملی ڈویلپمنٹ فاؤنڈیشن کی سپریم چیئر وومن اور امارات ہلال احمر کی اعزازی صدر عزت مآب شیخہ فاطمہ بنت مبارک نے شیخہ فاطمہ فنڈ برائے پناہ گزین خواتین کو شام اور ترکی میں زلزلہ زدگان کے لیے انسانی و امدادی کوششوں میں مدد کے لیے امارات کی ہلال احمر کی کی جانب سے شروع کردہ بھلائی کے پل کی مہم میں 5کروڑ درہم فراہم کرنے کی ہدایت جاری کی ہے۔

شیخہ فاطمہ کی ہدایات زلزلے کے انسانی اثرات کو کم کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات کے قائدانہ کردارکی حمایت کرتی ہیں جس سے دونوں ممالک اور ہزاروں لوگوں کی زندگیاں شدید طور سے متاثر ہوئی ہیں ،یہ ہدایات آفات کے وقت انسانی ہمدردی سے متعلق موقف کے تحت دی گئی ہیں۔

ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303126804