راس الخیمہ، 12 فروری، 2023 (وام) ۔۔ سپریم کونسل کے رکن اور راس الخیمہ کے حکمران عزت مآب شیخ سعود بن صقر القاسمی "مستقبل کی حکومتوں کی تشکیل" کے عنوان سے دبئی میں ہونے والی ورلڈ گورنمنٹ سمٹ 2023 کے دوسرے دن کے سیشن میں شرکت کریں گے ۔
شیخ سعود "راس الخیمہ: ماضی، حال اور ایک پرجوش مستقبل" کے موضوع پر کلیدی خطاب کریں گے، جس کے دوران وہ امارت کی متاثر کن کامیابیوں اور اس کی ٹرانسفارمیشنل ترقی ، اہم سنگ میل، ادارہ جاتی طرز حکمرانی کے نئے ماڈل اور مستقبل کے لیے اس کےاسٹریٹجک وژن پر روشنی ڈالیں گے۔
راس الخیمہ کے حکمران امارت کے مستقبل کے عزائم کی تکمیل میں حکومتی نظام کے اہم کردار کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے راس الخیمہ کی مجموعی ترقی پر بھی روشنی ڈالیں گے۔
ترجمہ۔ تنویر ملک
https://wam.ae/en/details/1395303127543