"میرا" کی افغان کسانوں کی مصنوعات کی ورلڈگورنمنٹ سمٹ میں نمائش خصوصی توجہ کا مرکز رہی

دبئی، 15 فروری، 2023(وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں قائم انسانی ہمدردی کی تنظیم فاطمہ بنت محمد بن زاید انیشی ایٹو (ایف بی ایم آئی) کا سماجی ادارہ "میرا" ورلڈ گورنمنٹ سمٹ میں خاصی توجہ کا مرکز رہا۔ نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور دبئی کے ولی عہد اور دبئی ا...