ویٹی کن، 25 فروری ، 2023(وام) ۔۔ پوپ فرانسس نے ویٹی کن سٹی اسٹیٹ ٹریبونل کے 94ویں عدالتی سال کے آغاز کے موقع پر ججوں اور مجسٹریٹس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کے بغیر امن حقیقی امن نہیں ہے ۔ ویٹی کن نیوز کے مطابق پوپ فرانسس نے انصاف اور امن کے درمیان قریبی تعلق کی عکاسی کی اور ا س سلسلے میں خاص طور پر یوکرین میں جاری تنازعے کے "افسوسناک ارتقاء" کا حوالہ دیا۔
انہو ں نے کہا کہ درحقیقت امن کے لیے ہر وابستگی کا مطلب ہے اور انصاف کے لیے عزم کی ضرورت ہے۔ کوئی تجریدی یا یوٹوپیا نہیں ہےاور صرف تکنیکی مہارت کے ساتھ لاگو کیے جانے والے قواعد کے ایک سیٹ کا نتیجہ نہیں ہے بلکہ یہ وہ خوبی ہے جس کے ذریعے ہم ہر ایک کو وہ دیتے ہیں جس کا وہ حقدار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انصاف ایک ایسی خوبی ہے جو ذاتی تبدیلی کے عزم کے ذریعے پیدا کی جاتی ہے اور تدبر، صبر اور تحمل کی دیگر بنیادی خوبیوں کے ساتھ مل کر استعمال کی جاتی ہے۔
پوپ فرانسس نے کہا کہ ویٹی کن سٹی اسٹیٹ کے ٹربیونلز اس تناظر میں کام کرتے ہیں اور دیوانی اور فوجداری مقدمات کے تصفیہ میں ہولی سی کے فائدے کے لیے ایک قیمتی کردار ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ویٹی کن حکام کے خلاف حالیہ برسوں مالی مجرمانہ مقدمات کا حوالہ دیا۔ اس سلسلے میں پوپ نے ریمارکس دیے کہ تشویش کی بات یہ ہے کہ اس میں زیادہ ٹرائلز نہیں ہیں بلکہ چرچ کے ممبران کی جانب سے تحقیقات شدہ حقائق اور مجرمانہ بدانتظامی ہیں جس نے ان کے بقول اس کی روشنی کی عکاسی کرنے میں اس کی تاثیر کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔
پوپ فرانسس نے ویٹی کن جسٹس کے لیے انصاف اور رحم کے درمیان توازن تلاش کرنے کی اہمیت پر روشنی ڈالی کیونکہ بدعنوانی کے معاملات چرچ کے چہرے کو دھندلا دیتے ہیں اور اسکینڈل کا سبب بنتے ہیں۔ پوپ نے مشورہ دیا کہ "سخت سمجھداری کی مشق" کے ساتھ ساتھ "مساوات کے اصول کا سمجھدار سہارا" اس توازن تک پہنچنے میں مدد کر سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ’رحم اور انصاف متبادل نہیں ہیں بلکہ ایک ہی مقصد کی طرف ساتھ چلتے ہیں کیونکہ رحم انصاف کی معطلی نہیں بلکہ اس کی تکمیل ہے۔ افتتاحی تقریب میں اطالوی وزیر انصاف کارلو نورڈیو اور وزیر اعظم کے انڈر سیکرٹری الفریڈو منٹوانو کے ساتھ ساتھ اطالوی ریاست کے اعلیٰ ترین عدالتی اداروں کے متعدد نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
ترجمہ: ریاض خان ۔
https://wam.ae/en/details/1395303132967