ابوظہبی پولیس نےکیپٹاگون کی 45لاکھ گولیوں کی سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی

ابوظہبی، 28 فروری، 2023 (وام) ۔۔ ابوظہبی پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو گرفتارکرتے ہوئے کھانے کے ڈبوں میں موجودکیپٹاگون کی 45لاکھ گولیاں پڑوسی ملک میں سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی۔

ابوظہبی پولیس میں اینٹی نارکوٹکس ڈائریکٹوریٹ کے ڈائریکٹر بریگیڈیئر طاهرغريب الظاهری نے بتایا کہ یہ آپریشن مشتبہ شخص کی نقل و حرکت پر نظر رکھنے کی طے شدہ حکمت عملی کی وجہ سے کامیاب رہا، جسے مشتبہ شخص کے ارادوں کے بارے میں اطلاع ملنے کے بعد وضع کیاگیا تھا۔

انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی نارکوٹکس ڈائریکٹوریٹ ملک کی سرحدوں پر مشتبہ شخص کی آمد پرگہری نظر رکھے ہوئے تھا،جوکیپٹاگون کی ایک قابل ذکر مقداردرآمدکرنا چاہتا تھا۔

اے ڈی پی کی ٹیم نے امارت میں ایک گودام میں پہنچنے پر مشتبہ شخص کو پکڑ لیا، جہاں کیپٹاگون گولیاں کھانے کے ڈبوں میں چھپائی گئی تھیں۔ بریگیڈیئر الظاہری نے متعلقہ پولیس ٹیموں کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا،جن کی کوششوں سے تقریباً45 لاکھ کیپٹاگون گولیاں ضبط کی گئیں۔
ترجمہ۔تنویرملک
http://wam.ae/en/details/1395303134015