بنکاک، 28 فروری، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے بنکاک میں ہونے والی 7ویں جیو-جِتسو ایشین چیمپئن شپ جیت لی، اور مسلسل تیسرے سال ایشیائی چیمپئن ہونے کا اعزازحاصل کیا۔ مبادلہ انوسٹمنٹ کمپنی کے زیر اہتمام قومی ٹیم نے پورے ایونٹ میں شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کیا اور7 طلائی، 5 چاندی اور 4 کانسی سمیت 16 تمغے اپنے نام کیے۔
فلپائن کی قومی ٹیم چار طلائی تمغوں اور دو کانسی کے تمغوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر جبکہ جنوبی کوریا ایک طلائی تمغے، تین چاندی اور چار کانسی کے تمغوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہا۔
متحدہ عرب امارات نے اتوار کوچیمپئن شپ کے پہلے دن، سات تمغے جیت کر مضبوط آغاز کیا تھا ۔ ذياب النعيمی (56 کلوگرام)، محمد السویدی (69 کلوگرام) اور فيصل الكتبی(85 کلوگرام) نے پہلے دن ٹیم کے لیے طلائی تمغے حاصل کیے، جبکہ عمر السویدی (56 کلوگرام)، مروہ الحوسنی (70 کلوگرام) اور سعید الكبيسی(85 کلوگرام) ) نے چاندی جبک بلقیس عبدالکریم نے 48 کلوگرام ڈویژن میں کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
عمر الفضلی نے پیر کو ٹیم کے لیے شاندار آغاز کرتے ہوئے آل اماراتی فائنل میں بالغوں کے 62 کلوگرام ڈویژن میں سونے کا تمغہ حاصل کیا جبکہ خالد الشحی نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔اسکے بعد حمدہ الشکیلی نے سونے اور عائشہ الشامسی نے 45 کلوگرام ڈویژن میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا۔
شما الكلبانی نے انڈونیشیا کی الیما ینی میگاوتی کو شکست دے کر 63 کلوگرام کلاس میں مسلسل دوسرے سال اپنا طلائی تمغہ برقرار رکھا۔ عبداللہ الکبیسی نے 94 کلوگرام میں طلائی تمغہ جیت کر کامیابی حاصل کی، جبکہ ہم وطن هزاع فرحان نے کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔ متحدہ عرب امارات کے مہدی العولقي نے کلوگرام کی کیٹیگری میں اپنے ملک کے لیے ایک اور کانسی کا تمغہ حاصل کیا۔
یو اے ای جیو جتسو فیڈریشن کے چیئرمین، ایشین جو-جِتسو یونین کے صدر اور انٹرنیشنل جیو-جِتسو فیڈریشن کے سینئر نائب صدر عبدالمنعم الہاشمی نے ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا، "ہم چیمپئن شپ کی جیت کو متحدہ عرب امارات کی دانشمندانہ قیادت کے نام وقف کرتے ہیں جو ملک میں کھیلوں اور کھلاڑیوں کے لیے لامحدود حمایت کررہی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303134029