متحدہ عرب امارات اور ویتنام میں جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے پر بات چیت شروع کرنے کے لیے معاہدہ طے پاگیا

ابوظہبی، 6 اپریل، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات اور ویتنام نے دوطرفہ جامع اقتصادی شراکت داری معاہدے (سی ای پی اے) پر بات چیت شروع کرنے کے جوائنٹ ڈیکلریشن آف انٹینٹ پر دستخط کیے ہیں۔ اعلامیے پر دستخط ویتنامی وفد کے یو اے ای کے دورے کے دوران وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی ا...