متحدہ عرب امارات میں بینکوں کامجموعی سرمایہ اورذخائر8.5 فیصد اضافے سے 438ارب 60کروڑ درہم ہوگئے:بی یو اے ای

ابوظہبی، 17 اپریل، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے بینکوں کا مجموعی سرمایہ اورزرمبادلہ ذخائر جنوری 2023 کے آخر میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 8.5 فیصداضافے کے ساتھ 438ارب 60کروڑ درہم ہوگئے جو کہ جنوری 2022 کے آخر میں 404ارب 30کروڑ درہم تھے۔

سنٹرل بینک آف یو اے ای (سی بی یو اے ای) کی مانیٹری، بینکنگ اور مالیاتی پیش رفت کی ماہانہ رپورٹ کے مطابق متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے بینکوں کے مجموعی سرمائے اور زرمبادلہ ذخائر میں قومی بینکوں کا حصہ 86.5 فیصد ہے، جو جنوری 2022 کے آخر میں 350ارب 20کروڑ درہم کے مقابلے میں 8.31 فیصد سالانہ اضافے کے ساتھ جنوری 2023 کے آخر میں 379ارب 30کروڑ درہم تک پہنچ گئے۔

متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والے بینکوں کے مجموعی سرمائے اور ذخائر میں غیر ملکی بینکوں کا حصہ 13.5 فیصد رہا،جوجنوری 2022 میں 54ارب 10کروڑ درہم کے مقابلے میں 9.6 فیصد اضافے کے ساتھ جنوری 2023 کے آخر میں 59ارب 30کروڑ درہم ہوگیا۔

گزشتہ جنوری کے آخر میں دبئی اور ابوظہبی کی امارات میں کام کرنے والے بینکوں کا مجموعی سرمایہ اورزرمبادلہ ذخائر بالترتیب 9.5% اور 8.9% اضافے کے ساتھ 211 ارب درہم اور194ارب 90کروڑ درہم ہو گئے، جبکہ دیگر امارات میں بینکوں کا مجموعی آپریٹنگ سرمایہ اور زرمبادلہ ذخائر 32ارب 70کروڑ درہم تھے۔


ترجمہ۔تنویرملک

https://www.wam.ae/en/details/1395303148986