عبداللہ بن زاید،کوریا کے وزیرخارجہ کاسوڈان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

ابوظبی، 21 اپریل، 2023(وام) ۔۔ خارجہ امور اور بین الاقوامی تعاون کے وزیر شیخ عبداللہ بن زاید النہیان نے کوریا کے وزیر خارجہ پارک جن کے ساتھ ٹیلی فون پر سوڈان کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں وزراء نے کشیدگی روکنے کے لیے جاری عالمی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا اور متحارب فریقین کے درمیان بات چیت اور سوڈان کے بحران کے پرامن حل تک پہنچنے پر زور دیا۔

شیخ عبداللہ اور پارک جن نے سوڈان کے شہریوں، غیر ملکی باشندوں اور انسانی ہمدردی کے کام کرنے والے کارکنوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عسکری کارروائیاں فوری طور بند کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ شیخ عبداللہ نے کہا کہ سوڈان کے بحران کے سیاسی تصفیے تک پہنچنے کے لیے مذاکرات کی طرف واپسی ضروری ہے۔

انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ متحدہ عرب امارات کشیدگی روکنے اور اس مشکل پر قابو پانے کے لیے سوڈانی عوام کی مدد کرنے کی تمام کوششوں کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303149891