جنیوا، 27 اپریل، 2023 (وام) ۔۔ جاسم محمد العبدولی نے جنیوا میں متحدہ عرب امارات کےکونسل جنرل کی ذمہ داریا ں سنبھال لیں،اس موقع پر جنیواکی گرینڈ کونسل اینڈ کینٹن کے صدر مورو پوگیا نے حکومتی ہیڈکوارٹرز میں ان کا استقبال کیا۔
العبدولی نے پوگیا کو متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر، نائب وزیر اعظم اور وزیر برائے صدارتی عدالت عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان کا تہنیتی پیغام کے ساتھ ساتھ سوئس کنفیڈریشن کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے ان کی جانب سے نیک خواہشات پہنچائیں۔
اس موقع پر پوگیا نے متحدہ عرب امارات کے صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان، نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران عزت مآب شیخ محمد بن راشد المکتوم اور نائب صدر ، نائب وزیر اعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید آل نھیان کو مبارکباد پیش کی اور متحدہ عرب امارات کی عوام کے لیے مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہاربھی کیا۔
پوگیا نے کونسل جنرل کے لیے یو اے ای اور سوئس کنفیڈریشن کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں ان کے فرائض میں کامیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
العبدولی نے گرینڈ کونسل کے صدر کے لیے تعریف کا اظہار اور دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں بالخصوص اقتصادی، تجارتی، ثقافتی اور سائنسی شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی خواہش کا اظہارکیا ۔
ملاقات کے دوران، باہمی دلچسپی کے متعدد امور، متحدہ عرب امارات اور سوئس کنفیڈریشن کے درمیان دوطرفہ تعاون کے امکانات اور دونوں ممالک اور عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کے لیے اسے وسعت دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://www.wam.ae/en/details/1395303151498