متحدہ عرب امارات کی عرب مالیاتی اداروں کےمشترکہ سالانہ اجلاس میں شرکت

رباط، 30 اپریل، 2023(وام) ۔۔ مالیاتی امور کے وزیر مملکت محمد ہادی الحسینی کی قیادت میں متحدہ عرب امارات کے وفد نے مراکش کے شہر رباط میں منعقدہ عرب مالیاتی اداروں کے مشترکہ سالانہ اجلاس میں شرکت کی ۔

متحدہ عرب امارات کے وفد میں مرکزی بینک کے گورنر خالد محمد،یونس حاجی الخوری، وزارت خزانہ کے انڈر سیکرٹری اور ابراہیم عبید الزابی اور مرکزی بنک کے مانیٹری پالیسی اینڈ سٹیبلٹی ڈیپارٹمنٹ کے اسسٹنٹ گورنر شامل تھے۔

اجلاس میں عرب وزرائے خزانہ اور اقتصادیات، عرب مرکزی بینک کے گورنرز، عرب مالیاتی اداروں کے سربراہان، علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے متعدد نمائندوں اور مالیاتی اور اقتصادی شعبوں کے ماہرین نے بھی شرکت کی۔

وزیر مملکت محمد ہادی الحسینی اور انکے وفد نے سالانہ اجلاسوں میں بھی شرکت کی جن میں عرب فنڈ برائے اقتصادی اور سماجی ترقی کے بورڈ آف گورنرز کا 52 واں سالانہ اجلاس، عرب مالیاتی فنڈ (اے ایم ایف) بورڈ آف گورنرز کا 46 واں سالانہ اجلاس، افریقہ میں اقتصادی ترقی کے لیے عرب بینک کے بورڈ آف گورنرز کا 47 واں سالانہ اجلاس، عرب انوسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کے شیئر ہولڈرز کونسل کا 50 واں اجلاس، عرب اتھارٹی کے بورڈ آف شیئر ہولڈرز کا 47 واں سالانہ اجلاس،زرعی سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے عرب وزراء خزانہ کی کونسل کا 14 واں باقاعدہ اجلاس شامل تھا۔

عرب فنڈ فار اکنامک اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کے بورڈ آف گورنرز کے 52ویں سالانہ اجلاس میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سرفہرست ڈرافٹ ایجنڈے کی منظوری اور فنڈ کی سرگرمی اور مالیاتی پوزیشن پر بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رپورٹ اور 31 دسمبر 2022 کو ختم ہونے والے سال کے مالیاتی گوشواروں کی منظوری کے ساتھ ساتھ بورڈ کے 52ویں سالانہ اجلاس کے لیے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب تھا۔

وزیر مملکت محمد ہادی الحسینی نے مراکش کے بادشاہ محمد ششم ابن الحسن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے پرتپاک استقبال اور مہمان نوازی پر مراکش کی حکومت اور عوام کا شکریہ بھی ادا کیا اور عرب ممالک میں اقتصادی اور سماجی ترقی کے پروگراموں کے لیے عرب فنڈ فار اکنامک اینڈ سوشل ڈویلپمنٹ کی کوششوں اور کامیابیوں کی تعریف کی۔

انہوں نے کہاکہ ان بے مثال حالات اور چیلنجوں کے پیش نظر جنہوں نے وبائی امراض کے نتائج اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو بڑھا دیا ہے جن سے بعض عرب ممالک دوچار ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ ہمیں ان چیلنجوں کو مواقع میں تبدیل کرنے کے لیے اپنی کوششوں کو بڑھانا چاہیے جو اقتصادی اور سماجی ترقی کو آگے بڑھاتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ مشترکہ عرب مالیاتی اداروں کے درمیان تعاون اور انضمام کو بڑھانا عرب مفادات کے تحفظ خاص طور پر علاقائی اور غیر ملکی سرمایہ کاری کو راغب کرنے کے لیے مناسب ماحول فراہم کرنے کے لیے کام کرنا اور ساتھ ہی ساتھ عرب اقتصادی انضمام کے حصول کے لیے ہمارے ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلے کو فروغ دینا کے لیے بہت ضروری ہے ۔

عرب اتھارٹی برائے زرعی سرمایہ کاری اور ترقی کے بورڈ آف شیئر ہولڈرز کے 47ویں اجلاس کے دوران بورڈ کی سالانہ رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور سیشن (2023 سے2028) کے لیے اتھارٹی کے چیئرمین کا تقرر کیا گیا۔ متحدہ عرب امارات نے ڈاکٹر عبید سیف حمد الزابی کو اس عہدے کے لیے محمد بن عبید المزروی کی جگہ نامزد کیا ہے۔

عرب وزراء خزانہ کی کونسل کے 14ویں باقاعدہ اجلاس کے دوران یہ رپورٹ کونسل کے سیکرٹریٹ کا، بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کا مقالہ "مشرق وسطیٰ اور وسطی ایشیا میں لچکدار اور جامع بحالی کے لیے محصولات کی نقل و حرکت"، عالمی بینک گروپ کا مقالہ "حکومتی ملکیتی اداروں کی کارکردگی اور حکمرانی کو بہتر بنانا" اور عرب مالیاتی "ماحولیاتی مالیات اور خودمختار گرین اور مستحکم مالیات کی حمایت میں مالیاتی پالیسیوں کا کردار" اور "خطرات کا سامنا کرنے کے لیے قرض کی پائیداری کا اندازہ لگانا" پر اے ایم ایف کی سٹڈیزکا جائزہ لیا گیا۔

عرب مانیٹری فنڈ (اے ایم ایف ) بورڈ آف گورنرز کے 46ویں سالانہ اجلاس میں کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا جن میں سرفہرست اس کی سالانہ رپورٹ، حتمی اکاؤنٹس اور 2022 کی کارکردگی کی رپورٹ کے علاوہ علاقائی ادارے کی پائیداری اور تصفیہ کو بڑھانے کے ذرائع ہیں۔ آئندہ اجلاس کے لیے بورڈ آف گورنرز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا انتخاب کیا گیا۔

افریقہ میں اقتصادی ترقی کے لیے عرب بینک کے بورڈ آف گورنرز کے 47ویں سالانہ اجلاس میں مالی سال 2022 کے دوران بینک کے کام کے بارے میں بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سالانہ رپورٹ اور مالی سال 2022 کے لیے آڈیٹرز کی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا اور بینک کے قیام سے متعلق معاہدے کی کچھ شقوں میں ترمیم اور بینک کے وسائل اور ان کے استعمال کے آٹھویں 5 سالہ منصوبے کی وسط مدتی تشخیصی رپورٹ پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

عرب انوسٹمنٹ اینڈ ایکسپورٹ کریڈٹ گارنٹی کارپوریشن کے شیئر ہولڈرز کونسل کے 50ویں اجلاس کے دوران اس کے موجودہ 50ویں اجلاس میں ریاست فلسطین کو کونسل کا چیئرمین اور قطر کی ریاست کو وائس چیئرمین کے طور پر نامزد کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

اجلاس میں شرکاء نے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور آڈیٹرز کی رپورٹ کو بیلنس شیٹ اور آمدنی اور اخراجات کے حساب سے توثیق کے ساتھ منظور کیا گیا۔ شرکاء نے کارپوریشن کے سرمائے میں اضافہ کے حوالے سے بورڈ آف شیئر ہولڈرز کی قرارداد نمبر 2 کے نفاذ پر تبادلہ خیال کیا جہاں انہوں نے رکن ممالک اور تنظیموں پر زور دیا کہ وہ سرمایہ میں اضافہ کرنے کے لیے واجب الادا اقساط میں سے اپنے حصص کو پورا کریں۔

ترجمہ: ریاض خان ۔

https://wam.ae/en/details/1395303152068