'انتہائی کامیاب' یو اے ای بھارت سی ای پی اے پردوردرشن اور وام کی مشترکہ دستاویزی فلم کا اجرا

'انتہائی کامیاب' یو اے ای بھارت سی ای پی اے پردوردرشن اور وام  کی مشترکہ دستاویزی فلم کا اجرا

ابوظہبی، یکم مئی، 2023 (وام) ۔۔ بھارت کے پبلک براڈکاسٹر پرسار بھارتی اور امارات نیوز ایجنسی (وام) نے مشترکہ طور پر ایک دستاویزی فلم تیار کی ہے،جس میں متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان گزشتہ سال طے پانے والے "انتہائی کامیاب" جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے (سی ای پی اے) پر روشنی ڈالی گئی ہے۔
پرسار بھارتی کے بین الاقوامی نیوز چینل دوردرشن انڈیا (ڈی ڈی انڈیا) نے آج شام یو اے ای-انڈیا سی ای پی اے کی پہلی سالگرہ کے موقع پر 'انڈیا-یو اے ای پارٹنرشپ: نیو فرنٹیئرز، نیو سنگ میل' کے عنوان سے دستاویزی فلم نشر کی۔
متحدہ عرب امارات کے وزیر مملکت برائے خارجہ تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی نے دستاویزی فلم میں کہا کہ سی ای پی اے کا پہلا سال دونوں ممالک کے لیے انتہائی کامیاب رہا جس نے اہم ترین بین الاقوامی تعلقات کو مضبوط کیا۔
الزیودی نے دونوں ممالک کے درمیان سرمایہ کاری اور دو طرفہ اقتصادی اور تجارتی تعلقات پر سی ای پی اے کے اثرات کی تفصیل سے آگاہ کرتے کہا کہ معاہدے کو "ہماری اقتصادی کہانیوں میں ایک اہم موڑ اور بین الاقوامی تعاون کے لیے ایک عالمی ماڈل" قرار دیا۔
انہوں نے وضاحت کرتے کہا کہ ہم نے نہ صرف متحدہ عرب امارات اور بھارت کے لیے بلکہ پورے خطے کے لیے ڈیلیور کیا ہے۔ 2022 میں غیر تیل کی تجارت میں 10 فیصد اضافہ تجارت پر واضح اثرکو ظاہر کرتا ہے جو 49 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئی ہے۔ 2023 کے شروع میں ہونے والے اشارے ظاہر کرتے ہیں کہ تجارت میں اضافے کا رجحان جاری ہے۔
بھارت کے وزیر تجارت وصنعت،صارفین امور اور خوراک و عوامی تقسیم اور ٹیکسٹائل پیوش گوئل نے کہا کہ پوری کہانی باہمی اعتماد اور عزم کے بارے میں ہے۔
متحدہ عرب امارات اور بھارت کے سرکردہ رہنماؤں کے درمیان شاندار تعلقات پر زور دیتے ہوئے، گوئل نے آنے والے سالوں میں سی ای پی اے کے تحت دو طرفہ اقتصادی و تجارتی تعلقات کے امکانات کی وضاحت کی۔
بھارت میں متحدہ عرب امارات کے سابق سفیر ڈاکٹراحمد البنا نے بھارت کے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ اپنی ابتدائی ملاقاتوں کا ذکر کیاتاکہ بھارت کی یو اے ای کے ساتھ سی ای پی اے کی خواہش کا اندازہ لگایا جاسکے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کے فورا بعد ہی بھارتی حکومت کی طرف سے مثبت رد عمل آیا،انہوںنے دو طرفہ معاہدے پر تیز ترین مذاکرات میں سے ایک اور تعلقات پر اس کے اثرات کی تفصیلات سے آگیا کیا۔
متحدہ عرب امارات میں بھارتی سفیر سنجے سدھیر نے بھارت کے ساتھ یو اے ای کے سی پی اے کو "ٹرینڈ سیٹٹرقرار دیا کیونکہ یہ متحدہ عرب امارات کی جانب سے کئی دوسرے ممالک کے ساتھ دستخط کیے گئے اس طرح کے معاہدوں کی سیریز میں پہلا معاہدہ تھا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے لیے، یہ ایک پارٹنر کے ساتھ سی ای پی اے ہے جو پہلے سے ہی ہمارا تیسرا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر اور ہماری دوسری سب سے بڑی برآمدی منزل ہے۔ لہذا، یہ ہمارے لیے اہم ہے۔
وام نے اس دستاویزی فلم کو اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا چینلز پر جاری کیا ہے۔ یہ مشترکہ کوشش وام اور پرسار بھارتی کے درمیان وسیع شعبوں میں تعاون کے لیے موجودہ مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر مبنی ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک

http://wam.ae/en/details/1395303152720