لطاکیہ، 14 مئی، 2023 (وام) ۔۔ امارات ہلال احمر (ای آر سی) کے وفد نے شام کے علاقے لطاکیہ کے ہسپتالوں میں وزارت دفاع کی جوائنٹ آپریشنز کمانڈ کے"آپریشن گیلنٹ نائٹ 2" کے تحت کام کرنے والے 600 سے زائد طبی عملے کو خوراک کے پارسل تقسیم کیے۔
ای آر سی کے وفد نے اپنے اقدام "ہم آپ کو نہیں بھولے"، کے دوسرے مرحلے کے جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے جو متحدہ عرب امارات کی مستقل انسانی اور امدادی کوششوں کے مطابق شامی اداروں اور شامی عرب ریڈ کریسنٹ کے تعاون سے جاری ہے۔
متحدہ عرب امارات خوراک اور طبی سامان فراہم کرکے بحالی اور بحالی کے عمل کے ذریعے شامیوں کی مدد جاری رکھے ہوئے ہے۔
شام میں اماراتی ہلال احمر کے وفد کے سربراہ محمد خمیس الکعبی نے بتایا کہ ای آر سی کے زیر اہتمام اس اقدام نے شام میں زلزلے کے بعد سے ایک اہم کردار ادا کرتے ہوئے 600 سے زیادہ ڈاکٹروں اور نرسوں کو خوراک کے پارسل تقسیم کیے ہیں۔
یہ اقدام متحدہ عرب امارات کی جانب سے شام کے برادر عوام کو امداد کی مسلسل فراہمی کے تحت شروع کیا گیا ہے۔
ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303157553