برسلز، 7 جون، 2023 (وام) ۔۔ وزیر صنعت اور اعلیٰ ٹیکنالوجی اور کوپ28 کے نامزد صدر ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے آج یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین سے ملاقات کی اور اس سال کے کوپ28 موسمیاتی کانفرنس کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
ملاقات میں یورپی یونین کمیشن کے ایگزیکٹو فرانز ٹیمرمینز، نائب صدر برائے یورپی گرین ڈیل اور یورپی یونین کے اعلیٰ نمائندہ برائے خارجہ امور اور سلامتی پالیسی جوزپ بوریل، اقوام متحدہ میں متحدہ عرب امارات کی مستقل نمائندہ سفیر لانا زکی نصیبہ اور یورپی یونین کے لیے متحدہ عرب امارات کے خصوصی سفیر محمد السہلاوی نے بھی شرکت کی۔
برسلز میں یورپی کمیشن کے صدر دفتر میں ہونے والی ملاقات کے بعد رہنماؤں نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں توانائی کی منصفانہ منتقلی کے لیے ایک ایسے مشترکہ وژن پر روشنی ڈالی گئی ہے جو کسی کو پیچھے نہیں چھوڑتی ہے ۔ یہ ایسی پالیسیوں اور سرمایہ کاری کو فروغ دیتی ہے جو قابل تجدید توانائی کو بڑھاتی ہے اور توانائی کے نظام کی جانب کام کرتی ہے تاکہ توانائی کے تحفظ، رسائی اور قابل استطاعت کو یقینی بنایاجاسکے۔
ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر نے کہاکہ یورپ اور یورپی یونین موسمیاتی کارروائی میں پہلے ہی ایک اہم کردار ادا کر رہے ہیں اور کوپ28 میں اہم اور قابل اعتماد شراکت دار ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم 2030 تک قابل تجدید توانائی کو تین گنا کرنے کے لیے ہمارے مطالبے کے لیے یورپی کمیشن کی حمایت کو سراہتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ جب تک ہم اجتماعی کوششوں میں مل کر کام نہ کریں ہم اپنے مشترکہ مقاصد کو حاصل نہیں کر سکتے۔
کوپ28 کے نامزد صدر اور یورپی کمیشن کےصدر نے تمام حکومتوں پر زور دیا کہ وہ پیرس معاہدے کے طویل مدتی اہداف کے حصول کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ اپنی قومی کوششوں بشمول عالمی درجہ حرارت میں اضافے کو 1.5 ڈگری کے اندر رکھنے کی کوششوں کو جاری رکھیں۔
پیرس معاہدے کے پہلے گلوبل اسٹاک ٹیک کے کوپ28 پر اختتام پذیر ہونے کے ساتھ رہنماؤں نے اس بات کو یقینی بنانے کی اہمیت پر بھی اتفاق کیا کہ یہ آب و ہوا کی کارروائی کو آگے بڑھنے سے آگاہ کرتا ہے، اخراج میں کمی، لچک میں اضافہ اور مالیاتی بہاؤ کے لیے راستے طے کرتا ہے جو موسمیاتی مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ دونوں تنظیمیں توانائی کی منصفانہ منتقلی کے لیے متعدد شعبوں بشمول 2030 تک قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کو تین گنا بڑھانا اور عالمی سرحد پار تجارت کو غیر مقفل کرکے صاف ہائیڈروجن کو دوگنا کرنے کیلئے میں مل کر کام کریں گی۔
سب سے زیادہ کمزور معاشروں کی مدد کے لیے لاس اینڈ ڈیمج فنڈ کے لیے فنڈنگ کے انتظامات کو آپریشنل کرنا کلیدی طور پر دیکھا گیا اور دونوں فریقین نے 100 ارب ڈالرکی ترسیل کے منصوبے کے مکمل نفاذ کی حمایت کی تاکہ 2023 میں ہدف کو پورا کیا جا سکے۔
دونوں تنظیمیں ان تمام ذرائع سے موسمیاتی مالیات کے وسیع تر موبلائزیشن کی بنیاد ڈالنے پر بھی غور کریں گی جو توانائی کی منتقلی کے لیے ترقی پذیر ممالک کی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔ اس میں موجودہ بین الاقوامی مالیاتی ادارے (آئی ایف آئی) میں اصلاحات کو آگے بڑھانا اور ایسے اختراعی طریقہ کار کی نشاندہی کرنا شامل ہے جو موسمیاتی کارروائی کو تیز کریں گے اور ابھرتی ہوئی منڈیوں اور ترقی پذیر معیشتوں کے لیے نجی مالیاتی بہاؤ کو کھولیں گے۔
ڈاکٹر الجابر نے کہاکہ سرمایہ ہر آب و ہوا کے ستون میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور جو میں نے اپنے سفر کے دوران بار بار سنا ہے وہ یہ ہے کہ موسمیاتی فنانس کہیں بھی دستیاب، سستی یا کافی قابل رسائی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک اجتماعی کوشش کی ضرورت ہوگی اور اس کا مطلب ہے کہ ہر کوئی، ہر جگہ کوشش جاری رکھے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں اہداف حاصل کرنے کے لیے تمام شعبوں اور تمام اسٹیک ہولڈرز کے درمیان یکجہتی، اتحاد اور شراکت داری کی ضرورت ہے۔ برسلز کے دورے کے دوران ڈاکٹر سلطان نے یورپی کونسل کے صدر چارلس مشیل سے بھی ملاقات کی۔ بعد میں کوپ کے نامزد صدر نے برسلز میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی طرف سے منعقدہ استقبالیہ میں بھی شرکت کی۔
ترجمہ: ریاض خان ۔
https://wam.ae/en/details/1395303166420