صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید کو سربیا کے صدر کا فون

ابوظہبی، 9 جون،2023 (وام)۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان کو سربیا کے صدر الیگزینڈر ووچک نے فون کیا،جس کے دوران دونوں رہنماں نے متحدہ عرب امارات اور سربیا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کا فریم ورک کے تحت تعاون کے مختلف شعبوں اور مشترکہ کوششوں پر تبادلہ خیال کیا، جن کا مقصد دوطرفہ مشترکہ مفادات کو فروغ دینا ہے۔

فون کال کے دوران، عزت مآب اور سربیا کے صدر نے باہمی دلچسپی کے متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور اور تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

دونوں رہنماوں نے دنیا کو درپیش مختلف چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے امن اور استحکام کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ بات چیت کی حوصلہ افزائی کی اہمیت پر بھی زور دیا۔


ترجمہ۔تنویرملک
https://wam.ae/en/details/1395303167333