متحدہ عرب امارات کے صدر سے چاڈ کے عبوری صدر کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
ابوظہبی، 13 جون، 2023 (وام) ۔۔ صدر عزت مآب شیخ محمد بن زاید آل نھیان سے منگل کو جمہوریہ چاڈ کے عبوری صدر محمد ادریس ڈیبی ایتنو نے ملاقات کی جس میں دو طرفہ تعلقات اور تعاون کے مزید مواقع پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
ابوظہبی کے قصر البحر میں ہونے والی ملاقات کے دوران عزت مآب نے صدر ڈیبی کا خیرمقدم کیا ا...