متحدہ عرب امارات نے"اندلس: تاریخ اور تہذیب" اقدام کاآغازکردیا

ابوظبی، 22 جون، 2023 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے نائب صدر، نائب وزیراعظم اور صدارتی عدالت کے وزیر عزت مآب شیخ منصور بن زاید النہیان کی سرپرستی میں اندلس: تاریخ اور تہذیب اقدام کا آغاز کیا ہے۔ اس اقدام کا اہتمام شیخ زاید جامع مسجد مرکزاور نیشنل لائبریری اینڈ آرکائیوز نے کیا ہے۔
سپین کی حکومت کے س...