شیخ زاید گرینڈ مسجد سنٹرمیں رواں سال کی پہلی ششماہی میں آنے والے زائرین کی تعداد 33 لاکھ سے تجاوز کرگئی

ابوظہبی، 14 جولائی، 2023 (وام) ۔۔ ابوظہبی میں شیخ زاید گرینڈ مسجد (سینٹر ایس زیڈ جی ایم سی )کا2023 کی پہلی ششماہی کے دوران 33 لاکھ 34 ہزار757 زائرین نے دورہ کیا ،یہ تعداد گزشتہ سال کی اسی مدت کے مقابلے میں 127 فیصد زیادہ ہے۔

زائرین میں 9 لاکھ 14ہزار195نمازی اور تقریبا23 لاکھ 88 ہزار437 سیاح شامل تھے، جن میں سے 16 لاکھ84ہزار409 نے مسجد اور7لاکھ 4ہزار28 نےمسجد کے وزیٹر سینٹر اور مارکیٹ کا دورہ کیا، اتنی بڑی تعداد نمازیوں اور زائرین کو بہترین خدمات فراہم کرنے میں مسجد کی شاندارکامیابی کا ثبوت ہے۔ دریں اثنا رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مسجد کے جاگنگ ٹریک پر32,ہزار125 افراد کی گنجائش رہی۔

ملکی زائرین کی تعداد کل کا 19 فیصد رہی اور بین الاقوامی زائرین کی تعداد 81 فیصد ہے، جو کہ دنیا کے اعلی سیاحتی مقامات میں سے ایک کے طور پر مسجد کی اہم حیثیت کی عکاسی کرتی ہے، کیونکہ سالانہ لاکھوں زائرین یہاں کا دورہ کرتے ہیں۔

مسجد کی لائبریری میں 1ہزار 104زائرین آئے جب کہ زائرین کو مسجد تک پہنچانے کے لیے کل تعداد7لاکھ 57ہزار26 گاڑیوں کو استعمال کیاگیا۔

یہ اعداد و شمار مسجد کی عالمی کامیابیوں کو مزید تقویت دیتے ہیں، جو کہ خطے میں پہلے اور ٹرپ ایڈوائزر کی ذیلی کیٹیگری ٹاپ ایٹریکشن کے ٹریولرز کی چوائس ایوارڈ برائے2022: کی بیسٹ اف دی بیسٹ ڈیسٹی نیشن لسٹ میں چوتھے جبکہ "ٹاپ کلچرل اینڈ ہسٹوریکل ٹورز" ایوارڈز کے ذیلی زمرے میں عالمی سطح پر نویں نمبر پر رہی۔

اس سال کی پہلی ششماہی میں 10ہزار979 افراد پر مشتمل 648 سرکاری وفود کی بکنگ ہوئی، 167 اعلی سطحی وفود نے مسجد کا دورہ کیا، جن میں دس سربراہان مملکت، تین نائب سربراہان مملکت، دو وزرائے اعظم، چھ پارلیمانی سربراہان، 36 وزرا، چار نائب وزرا، اور 19 سفیروں اور قونصل جنرلز کے علاوہ مختلف سرکاری غیر ملکی وفود کے دور ہ کرنے والے 87 افراد بھی شامل تھے۔

مسجد کے ثقافتی دورے اسلامی مذہب کی حقیقی تعلیمات سے متاثر ہوکر رواداری کے اس پیغام کو فروغ دینے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔ مسجد کے ثقافتی دورے کے ماہرین نے 2ہزار637 ثقافتی دورے کیے، جس میں دنیا بھر سے 37 ہزار 402زائرین شامل تھے۔

مسجد نے اپنے ثقافتی کردار کو اسلامی ثقافت کی نمائش کے ذریعے اور مقامی ثقافتی ورثے سے آنے والوں کو متعارف کروا کر، ایک منفرد اور اختراعی انداز میں پیش کیے گئے مذہبی اور ثقافتی پروگراموں کے ذریعے اپنے ثقافتی کردار کو بھی مضبوط کیا ان پروگراموں میں پہلی ششماہی کے دوران 1,365 سے زیادہ زائرین نے شرکت کی۔

21 اپریل 2023 کو، مسجد میں ایک ہی دن میں سب سے زیادہ نمازیوں کی تعداد ریکارڈ کی گئی، جس میں حیران کن کل 63 ہزار 919 افراد نے نماز ادا کی۔

نماز جمعہ کے اعدادوشمار کے حوالے سے، نمازیوں کی سب سے زیادہ تعداد 12 ہزار ,176 افراد تھی، جو 30 جون کو ریکارڈ کی گئی۔ زائرین کے لحاظ سے، 22 اپریل، عید الفطر کے دوسرے دن، سب سے زیادہ تعداد 33ہزار682 رہی،سب سے کم تعداد21 جون کو5ہزار410زائرین کی تھی۔

سیاحوں کے اصل ممالک کے حوالے سے، ہندوستان3لاکھ 93ہزار566 کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، اس کے بعد روس کے سیاحوں کی تعداد 1لاکھ3023،چین 99 ہزار277،امریکہ 92ہزار364،جرمنی 76ہزار857،اٹلی 61ہزار330،فرانس 53ہزار996،اسرائیل 53ہزار,974پاکستان 47ہزار,640 اور برطانیہ کے سیاحوں کی تعداد45ہزار790 رہی۔

رمضان کے اعدادوشمار

رمضان المبارک 1444 ہجری کے مقدس مہینے کے دوران، مرکز میں نمازیوں اور سیاحوں کی غیر معمولی آمد دیکھنے میں آئی اور مجموعی طور پر8 لاکھ52ہزار714 افراد نے رمضان اور عید الفطر کی تعطیلات کے دوران مسجد کا دورہ کیا۔

رمضان اور عید الفطر کے دوران مسجد میں نماز ادا کرنے والے نمازیوں کی تعداد4 لاکھ 52ہزار47 رہی،جن میں سے1 لاکھ 22 ہزار449 نے شام اور تراویح کی نماز اور1لاکھ 80ہزار896 تہجد نماز پڑھنے والے تھے۔

ترجمہ۔تنویرملک

https://wam.ae/en/details/1395303177519