دانا گیس کی جانب سے کردستان،عراق میں تیل کی نئی دریافت کا اعلان

شارجہ، 28جولائی، 2019 (وام) ۔۔ نجی شعبے کی علاقائی گیس کمپنی،دانا گیس، نے اعلان کیاہے کہ گافنے لائن ایسوسی ایٹس ،جی سی اے، کی حالیہ تصدیق کے بعد اس کے عراق کے خطے کردستان میں پرل پٹرولیم کمپنی کے خور مور اور شیمشمال فیلڈز میں ثابت شدہ اور متوقع (2پی) ہائیڈروکاربن کے ذخائر دس فیصد بڑھ گئے ہیں.
دانا گیس سے جاری پریس ریلیز میں بتایا گیا کہ پرل پٹرولیم کی جانب سے گیفنے لائن کی تیار کردہ آڈٹ رپورٹ کے مطابق دانا گیس کے( پرل پیٹرولیم میں پینتیس فیصد حصص) کل حصص اپریل دوہزار سولہ میں جی سی اے کی جانب سے پہلی بار تصدیق کی گئے حجم نوسو نوے ملین بیرل تیل کے مساوی (ایم ایم بی او ای )سے بڑھ کر ایک ہزار ستاسی ایم ایم بی او ای ہوگئے ہیں.
جی سی اے کی تازہ ترین رپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ دانا گیس کے خور مور اور شیمشمال میں ٹوپی ذخائر کا حجم چار عشاریہ چار ٹریلین کیوبک فٹ گیس (2016: 5.3 Tcf) ایک سو چھتیس ملین بیرل کنڈنسیٹ(2016: 109 MMbbls) تیرہ عشاریہ تین ملین میٹرک ٹن مائع پٹرولیم گیس اور اپریل دوہزار سولہ کے نو سونوے ایم ایم بی او ای کے مقابلے میں اس وقت ایک ہزار ستاسی ایم ایم بی او ای کے مساوی اٹھارہ ملین بیرل تیل کے ہیں.
اس اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے دانا گیس کے چیف ایگزیکٹو افسر ڈاکٹر پیٹرک ایلمن وارڈ نے کہا کہ" گفنے لائن کی رپورٹ نے آزادانہ طور پر عراق کے کردستان خطے میں دانا گیس کے ایک ارب بیرل تیل کے مساوی 2پی ذخائر کی تصدیق کی ہے۔ہمارا یقین ہے کہ خور مور اور شیمشمال فیلڈز ناصرف کردستان بلکہ پورے عراق میں گیس کے سب سے بڑے ذخائر ہیں.
اس سال کے آغاز میں، پرل پیٹرولیم نے کردستان کی علاقائی حکومت کے ساتھ بیس سالہ گیس فروخت کے معاہدے پر دستخط کئے تھے.
جس سے اضافی دوسوپچاس ایم ایم ایسف / ڈی گیس کی پیداوار اور فروخت کی سہولت ملے گی۔پرل پٹرولیم کے توسیعی منصوبہ سے دوہزار بائیس میں پیداوار بڑھ کر چھ سوپچاس ایم ایم ایسف یومیہ اور پھر دوہزار تئیس تک موجودہ چارسو ایم ایم ایسف یومیہ سے نوسو ایم ایم ایسف یومیہ تک ہوجائے گی.
پریس ریلیز کے مطابق فی بیرل ساٹھ سے ستر ڈالر قیمت کے مطابق گیس کے ان دونوں ذخائر سے کمپنی کی آمدنی کا حصہ ساڑھے سترہ کروڑ ڈالر سے بیس کروڑ ڈالر ہوگا.
ترجمہ۔تنویر ملک.
http://wam.ae/en/details/1395302777150