اتوار 20 ستمبر 2020 - 2:48:29 شام

محمد بن زاید اور عمان کے سلطان کا عید الاضحی کی مبارکباد و نیک خواہشات کا تبادلہ


ابوظہبی ، 29 جولائی ، 2020 (وام) ۔۔ ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان نے عمان کے سلطان جلیل القدر حیثم بن طارق بن تیمور آل سید کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کے دوران عیدالاضحی کی مبارک باد اور نیک خواہشات کا تبادلہ کیا – دونوں قائدین نے برادر ممالک متحدہ عرب امارات اور عمان کے عوام کی مسلسل ترقی و خوشحالی اور فلاح کیلئے اللہ تعالی کے حضور دعا بھی کیا – عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان نے عمان کے سلطان کو اس شاندار مذہبی تہوار کی مناسبت سے صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کی طرف سے مبارک باد اور دلی نیک خواہشات کا پیغام بھی دیا جس میں عمان کے عوام کی ترقی و خوشحالی اور بھلائی کیلئے بھرپور جذبات کا اظہار کیا گیا تھا – جواب میں عمان کے سلطان نے عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان اور عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کو بھی عظیم مذہبی دن کی مناسبت سے دلی مبارک باد کا پیغام دیتے ہوئے ان کی صحت اور مسرت کی خاطر نیک خواہشات کا اظہار کیا جبکہ عرب امارات کے عوام کی مزید ترقی و خوشحالی کی خاطر اور اسے اسلامی امہ کیلئے قابل فخر رہنے کی خاطر بھی نیک تمناؤں کا اظہار کیا – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302859012

WAM/Urdu