اتوار 20 ستمبر 2020 - 11:41:45 شام

متحدہ عرب امارات میں صارفین کی خریداری میں65 فیصداضافہ


ابوظبی، 4 اگست،2020 (وام) ۔۔ وفاقی مسابقتی اور اعدادوشمار کی اتھارٹی کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جون 2020 میں متحدہ عرب امارات میں صارفین کی خریداری میں مارچ کے مقابلے میں 65 فیصد اضافہ ہوا جو کرونا وباء کے بعد مارکیٹ کی بتدریج بحالی کی عکاس ہے۔ ہوٹلوں کا شعبہ اس میں سب سے زیادہ مستفید ہوا ہے اور اس میں اپریل کے مقابلے جون میں ہونے والی خریداری میں 15 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ 2019 کے آخر تک ہوٹلوں اور ہوٹل اپارٹمنٹس کی تعداد 1,136 ہوگئی۔ اعدادوشمار کے مطابق اپریل میں 72 فیصد کمی کے بعد جون میں ریستورانوں میں ہونے والی خریداری میں 47 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ملک بھر میں شاپنگ مالز اور دکانوں کے دوبارہ کھلنے کے باعث ملبوسات کے شعبے میں مقررہ مدت کے دوران ہونےو الی خریداری میں 52 کا اضافہ ہوا ۔ اسی طرح کھانے کی فراہمی اور ادویات کی آن لائن اور روایتی خریداری دونوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اعدادوشمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ ملکی معیشت میں نمایاں بہتری آئی ہے اور یہ 80 فیصد تک بحال ہوئی ہے۔ اتھارٹی کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں خریداری کی شرح معمول پر آنے کا امکان ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://wam.ae/en/details/1395302860378

WAM/Urdu