پیر 21 ستمبر 2020 - 12:21:50 صبح

رواں سال کے پہلے چھ ماہ میں 50لاکھ سے زیادہ افراد نے متحدہ عرب امارات کے سرکاری پورٹل کو استعمال کیا


ابوظہبی ، 5 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات حکومت کے سرکاری پورٹل (یو.اے ای) پر آنے والے افراد کی تعداد میں مستقل اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ ٹیلی مواصلات کے شعبے کو منظم کرنے کے ادارے(ٹی آر اے) سے جاری تجزیہ کے مطابق سال کے پہلے چھ ماہ میں 50 فیصد اضافے سے یہ تعداد 55 لاکھ رہی۔ اعداد و شمار کے مطابق پورٹل کا تقریبا 80لاکھ بار ملاحظہ کیا گیا ، جس کے دوران 1کروڑ25 لاکھ سے زیادہ صفحات کا مطالعہ کیا گیا۔ یہ پورٹل شہریوں ، رہائشیوں ، سیاحوں اور سرمایہ کاروں کو دلچسپی کی معلومات اور خدمات فراہم کرتا ہے ۔ پورٹل پر آںے والے حکومتی اقدامات ، قوانین ، پالیسیوں ، خدمات اور رجحانات معلوم کرسکتے ہیں۔ انفارمیشن اینڈ ایم گورنمنٹ سیکٹر کے قائم مقام ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل اور آن لائن سروس انڈیکس ٹیم کے چیئرمین سالم الحوسنی نے کہا کہ پورٹل سرکاری آن لائن موجودگی میں سب سے آگے ہے ، اور عام طور پر سرکاری اداروں کے لئے ایک مشترکہ پلیٹ فارم ہے ۔ایگزیکٹو ٹیم میں ، ہمارے پاس پورٹل مواد اور ڈیجیٹل طور پر عوام کی خدمت سے متعلق ایک ذیلی ٹیم ہے جہاں اقوام متحدہ کے مطابق پورٹل اور اس کے اجزاء ڈیجیٹل حکومت کے ترقیاتی معیار کا ایک اہم حصہ ہے۔ الحوسنی نے کہا کہ متحدہ عرب امارات کی حکومت کا باضابطہ پورٹل کسی بھی شعبے میں متحدہ عرب امارات کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کے خواہاں افراد کے لئے ون اسٹاپ شاپ بن گیا ہے۔ یہ پورٹل چار اہم حصوں پر مشتمل ہے جن میں انفارمیشن اینڈ سروسز سیکشن ، متحدہ عرب امارات کے بارے میں انفارمیشن سیکشن ، ای پارٹیسیپشن سیکشن اور میڈیا سیکشن شامل ہیں۔ انفارمیشن اینڈ سروسز سیکشن میں روزگار ، سرمایہ کاری ، سیاحت ، انفراسٹرکچر اور ویزا کے ساتھ ساتھ متحدہ عرب امارات میں تمام سرکاری خدمات سے متعلق تفصیلات کی مکمل فہرست دی گئی ہے۔ دوسرے حصے میں متحدہ عرب امارات کی تاریخ کے مختلف ادوار کو شامل کیا گیا ہے ، اس کے علاوہ مستقبل کی تشکیل اور جامع ترقی کے حصول کے منصوبوں اور حکمت عملی کے علاوہ۔ اس حصے میں اقوام متحدہ کے طے شدہ پائیدار ترقیاتی اہداف کے لئے متحدہ عرب امارات کی کوششوں کا بھی احاطہ کیا گیا ہے۔ ای پارٹیسیپشن سیکشن میں ، متحدہ عرب امارات کی حکومت کے ساتھ رابطے کے متعدد چینلز کی نشاندہی کی گئی ہے ۔ متحدہ عرب امارات کے سرکاری پورٹل کا آغاز 24 مئی 2011 کو نائب صدر ، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المکتوم نے کیا تھا ۔ ترجمہ۔تنویر ملک http://www.wam.ae/en/details/1395302860474

WAM/Urdu