اتوار 20 ستمبر 2020 - 11:31:48 شام

انسانی بھائی چارے کی ہائیر کمیٹی کا بیروت دھماکے پر لبنان سے اظہار یکجہتی


ابوظہبی ، 5 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ انسانی بھائی چارے کی ہائیر کمیٹی ، ایچ سی ایچ ایف نے لبنان کے دارالحکومت بیروت میں منگل کو شدید دھماکے سے ہونی والی ہلاکتوں پر لبنان کے عوام سے گہرے افسوس اور مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے – کمیٹی کی طرف سے بدھ کو جاری بیان میں اس واقعہ کے بعد فوری اور موثر طبی معاونت اور ریلیف امداد کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سانحہ والے حالات کی ضرورت ہے کہ لبنان کے تمام عوام میں حقیقی یکجہتی ہو اور تمام انسانیت کی جانب سے بھی ایسا ہی اظہار ہو – کمیٹی نے کہا ہے وہ لبنان کے عوام ، متاثرہ خاندانوں کے دکھ میں برابر شریک ہے اور ان سے مکمل تعزیت کا اظہار کرتی ہے اور اس واقعہ میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحتیابی کیلئے بھرپور نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے – انسانی بھائی چارے کی یہ ہائیر کمیٹی ، ایچ سی ایچ ایف ، مختلف عالمی مذہبی قائدین ، تعلیمی سکالرز اور ثقافتی قائدین پر مشتمل ہے جوکہ پوپ فرانسس اور امام اعظم جامعہ الازھر کے 2019 میں دورہ ابوظہبی کے موقع پر طے پانے والے انسانی بھائی چارے کے دستاویز سے متاثر ہوکر بنی اور یہ کمیٹی باہمی ہم آہنگی اور امن کے پیغام کو پھیلانے کیلئے کاوشیں مختخص کیئے ہوئے ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – http://www.wam.ae/en/details/1395302860402

WAM/Urdu