اتوار 20 ستمبر 2020 - 3:05:28 شام

متحدہ عرب امارات نے شیخ محمد بن راشد کی ہدایت پر لبنان کیلئے ہنگامی امداد روانہ کردی

  • بناء على توجيهات محمد بن راشد.. الإمارات ترسل مساعدات طبية عاجلة إلى الشعب اللبناني

ویڈیو تصویر

دبئی، 5 اگست،2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے نائب صدر، وزیر اعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد آل مکتوم کی ہدایت پر بیروت دھماکوں سے متاثرہ افراد کے علاج معالجے کیلئے لبنان کو ہنگامی طبی امداد روانہ کردی ہے۔ اس امداد میں دوائیں اور طبی سامان شامل ہے اور یہ لبنانی بھائیوں کے ساتھ متحدہ عرب امارات کی یکجہتی کا اظہارہے۔ متحدہ عرب امارات کی یہ طبی امداد جس کی نمائندگی وزارت صحت، عالمی ادارہ صحت، ریڈ کراس اور ہلال احمر کی سوسائٹیوں کی بین الاقوامی فیڈریشن نے کی ہے کا مقصد اس افسوسناک حادثے کے اثرات کم کرنے اور زخمیوں کے علاج کے لئے طبی عملے کے ساتھ تعاون کرنا ہے۔ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر اس امداد میں دبئی کے بین الاقوامی ہیومینٹرین سٹی سے لبنان کیلئے 30 ٹن طبی سامان بھیجا گیا۔ بین الاقوامی تعاون کی وزیر مملکت ریم بنت ابراہیم الہاشمی نے کہا کہ یہ امداد متحدہ عرب امارات کی قیادت کے عزم کا اعادہ ہے کہ وہ مشکل حالات میں اپنے بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ متحدہ عرب امارات کی طرف سے ایسے حالات میں ہر طرح کی مدد کی فراہمی کا عزم بحرانوں کے وقت تمام برادر اور دوست ممالک کے ساتھ ہماری یکجہتی اور چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کیلئے ٹھوس کوششیں کرنے میں تعاون فراہم کرنے کی عکاس ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہم صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور اس بات کا اندازہ لگائیں گے کہ ہم مزید کیا مدد فراہم کرسکتے ہیں۔ وزارت صحت نے یہ امدادی سامان دبئی کے بین الاقوامی ہیومینٹیرین سٹی کے گوداموں سے روانہ کیا ہے جو خطے میں مختلف بین الاقوامی انسان دوست تنظیموں کے لئے امدادی سرگرمیوں کو مربوط کرتاہے۔ اس امداد میں زخمیوں کے علاج کیلئے مطلوبہ ادویات، طبی اور جراحی کا سامان شامل ہے۔ ترجمہ: ریاض خان ۔ http://www.wam.ae/en/details/1395302860531

WAM/Urdu