اتوار 20 ستمبر 2020 - 3:57:31 شام

محمد بن زاید کی ہدایت پر لبنان کیلئے ہنگامی طبی امداد کی روانگی

  • بمكرمة من رئيس الدولة .. محمد بن زايد يوجه بتقديم مساعدات طبية عاجلة إلى لبنان لمكافحة فيروس "كورونا"
  • بمكرمة من رئيس الدولة .. محمد بن زايد يوجه بتقديم مساعدات طبية عاجلة إلى لبنان لمكافحة فيروس "كورونا"
  • بمكرمة من رئيس الدولة .. محمد بن زايد يوجه بتقديم مساعدات طبية عاجلة إلى لبنان لمكافحة فيروس "كورونا"
ویڈیو تصویر

ابوظہبی ، 6 اگست ، 2020 (وام) ۔۔ متحدہ عرب امارات نے لبنان کو کووڈ 19 کیخلاف جدوجہد میں تعاون کیلئے ہنگامی طبی امداد بھیجی ہے ۔ یہ امداد صدر عزت مآب شیخ خلیفہ بن زاید النھیان کی جانب سے پرسخاوت عطیہ ہے جبکہ امداد کی ہنگامی روانگی کی ہدایت ابوظہبی کے ولی عہد اور متحدہ عرب امارات کی مسلح افواج کے نائب سپریم کمانڈر عزت مآب شیخ محمد بن زاید النھیان کی جانب سے جاری کی گئیں – اس اطبی امداد میں 12 ٹن وزنی ٹیسٹنگ ڈیوائسز اور میڈیکل سپلائز شامل ہیں جو کہ وہاں میڈیکل ورکرز کو کام کرنے میں معاونت ، ذاتی احتیاط اور حفاظتی آلات کو محفوظ رکھنے اور کووڈ 19 کے تشخیصی عمل میں معاونت کیلئے ہیں ۔ اس امداد سے لبنان میں طبی شعبے کے 10 ہزار سے زائد فرنٹ لائن ورکرز کو خدمات سرانجام دینے اور وائرس وباء کی روک تھام کرنے میں سہولت ملے گی – امداد کا یہ عمل ، صحت بحران کی شدت سے نمٹنے میں مصروف کار لبنان کے عوام سے اظہار یکجہتی کا حصہہے – متحدہ عرب امارات اس وائرس وباء کے خلاف اب تک دنیا کے 92 ممالک کو 1250 ٹن کے لگ بھگ طبی امداد بھجوا جاچکا ہے جس سے ان ممالک میں صحت شعبہ کے 12 لاکھ سے زائد ورکرز کو پیشہ ورانہ امور کی انجام دہی میں معاونت مل رہی ہے – ترجمہ ۔ تنویر ملک – https://wam.ae/en/details/1395302860713

WAM/Urdu